نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار تھیوریٹیکل فیزکس کے سینئر فیکلٹی رکن اور پروفیسر سوشانت جی گھوش کو اسکالر جی پی ایس ایٹ دی ریٹ آر نے 2024 کا سب سے ہائی رینک کا اسکالر تسلیم کیاہے جس نے بلیک ہول طبیعیات تحقیق کے میدان میں دنیا میں دوسرا سب سے اعلی مقام حاصل کیاہے۔اس موقر انعام کی مدد سے بلیک ہول تحقیق کے میدان میں وہ دنیا کے سرکردہ صفر اعشاریہ صفر پانچ اہم اسکالروں میں سے ایک ہوگئے ہیں جس سے گزشتہ پانچ برسوں میں غیر معمولی پروڈکٹویٹی، اثر اور دیر پا اعلی معیار کا پتہ چلتاہے۔ واضح رہے کہ یہ اعتراف دو سو ملین سائنسی مقالات اور دنیا بھر میں تیس ملین سے زیادہ مصنفین کی پروفائل کے جامع ببلیو میٹرک تجزیے پر مبنی ہے۔
اسکالر جی پی ایس ایٹ دی ریٹ آر ایک عالمی پہل کرنے والا پلیٹ فارم ہے جو جائزے کے لیے ترقی یافتہ الگورتم بروئے کار لاتاہے اور اسکالروں کو متعدد فیکٹرز بشمول رسرچ کی پیداوار،اثر اورمعیار کے انھیں رینک دیتاہے۔رسرچ پرڈوکٹیویٹی کی پیمائش پیر ریوویوڈ مقالات ہوتی ہے جسے مصنف نے تحریر کیاہے۔امپیکٹ کا اندازہ ان مقالات اور پبلی کیشن کے حوالوں سے لگایا جاتاہے جو دنیا بھر میں لوگ ان سے استفادہ کرکے حوالہ دیتے ہیں اور خود جو حوالہ دیا کو اسے دھیان سے ہٹاکر ان کو شمار کیا جاتاہے۔معیار کا جائزہ ایچ انڈیک سے ہوتاہے جس میں پروڈکٹیویٹی اور حوالہ امپیکٹ دونوں ظاہر ہوتے ہیں۔اسکالر جی پی ایس ایٹ دی ریٹ مزید کوآتھر شپ کو بھی مختلف مصنفین کی تحقیقات کے اندازہ قدر کے لیے شمارکرتی ہے اور تحقیق کو تین سو پچاس ہزار سے زیادہ واضح مخصوص اور ایک سو ستہتر علمی شعبوں میں تقسیم کیا جاتاہے۔
پروفیسر گھوش کی تحقیق کا پروفائل بلیک ہول فیزیکس میں نظریاتی اور مشاہداتی جہات کی وجہ سے ممتاز اور نمایاں ہے۔ان کی خدمات میں بلیک ہول کے ارد گرد گردش میں اسپیس ٹائم کے قوانٹم اصلاحات میں تحقیق،فوٹون رنگ کی مفصل ماڈلنگ،اور بلیک ہول کی منعکس پرچھائیاں شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پرقوت مقناطیسی لینسنگ مطالعات بھی ہے جس نے روشنی کو انتہائی کشش والے میدان کی بینڈنگ کے سلسلے میں سمجھ کو بہتر کرتاہے
شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے پروفیسر سوشانت گھوش کو ان کی اس غیر معمولی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور بلیک ہول فیزکس میں دنیا بھر میں دوسرے سب سے بہتر اسکالر کی حیثیت سے شمار کیے جانے کے لیے انھیں مبارک دی ہے۔پروفیسر آصف نے مزید کہا کہ جامعہ فیکلٹی اراکین کی اس نوع کی حصولیابیاں عالمی سطح پر جدید سائنس اور تعلیمی قیادت کے تئیں جامعہ کے عہد کو مثال کی صورت پیش کرتی ہیں۔
قابل ذکرہے کہ پروفیسر گھوش سی ٹی پی گروپ کا بھی حصہ تھے جسے سال دوہزار پندرہ میں صدرجمہوریہ ہند کا ویزیٹر ایوارڈ ملا تھا۔انھوں دوہزار اٹھارہ میں فل برائٹ فیلو اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا اور انھیں آئی او پی پبلشنگ ٹاپ سائٹیڈ پیپر ایوارڈ بھی مل چکاہے اور سال دوہزار بائیس میں چار اور سال دوہزار چوبیس میں ایک انعام بھی مل چکاہے۔انھیں اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے سال دوہزار بیس اور چوبیس میں دنیا بھر میں موقر سرکردہ دو فیصد سائنس دانوں میں بھی جگہ ملی تھی۔
یاد رہے کہ اسکالر جی پی ایس ایٹ دی ریٹ آر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تجزیاتی پلیٹ فارم ہے جو محققین کی تحقیق کے معیار کی بنیاد پر کوئی مقام دیتا ہے اور ہر خاص میدان میں اہم لوگوں کی شناخت کا کام آسان کرتاہے۔یہ دنیا بھر کے اداروں اور محققین کو مظاہرے کو طے کرنے،اشتراکات کو آسان بنانے اور فضیلت کے فروغ میں تعاون دیتاہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر گھوش کو ان کی عالمی شناخت اور انھیں عالمی پیمانے پر تسلیم کیے جانے کے لیے مبارک بادپیش کرتاہے جو ان کی انفرادی فضیلت کی تکریم کرتا ہے اور اعلی سائنسی تحقیق اور جدت کی نشو و نمااور اسے صیقل کرنے کے تئیں یونیورسٹی کے عہد کو ظاہر کرتا ہے۔یونیورسٹی کو فخر ہے کہ وہ ایسے اہم کام کرتی ہے جو جامعہ کو سائنسی انکشاف کے اسٹیج پر ایک اہم مقام دلاتے ہیں۔