جامعہ ملیہ اسلامیہ: پروفیسرخالد جاوید کا ناول جے سی بی انعام برائے ادب میں شامل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 جامعہ ملیہ اسلامیہ:  پروفیسر خالد جاوید کا ناول جے سی بی انعام برائے ادب میں شامل
جامعہ ملیہ اسلامیہ: پروفیسر خالد جاوید کا ناول جے سی بی انعام برائے ادب میں شامل

 

 

 نئی دہلی-  عہدِ حاضر کے ممتاز فکشن نگار پروفیسر خالد جاوید کے ناول ’’نعمت خانہ‘‘ کا انگریزی ترجمہ باوقار ادبی ایوارڈ ’جے سی بی انعام برائے ادب 2022‘ کے لیے ہندوستان کی تمام زبانوں سے منتخب دس ناولوں کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔

اس فہرست میں چار انگریزی اور چھ غیرانگریزی زبانوںمیں لکھے گئے ناولوںکے انگریزی تراجم کو جگہ دی گئی ہے۔

اس ایوارڈ کی مالیت 25 لاکھ روپے ہے۔ اس خبر سے جامعہ برادری میں غیرمعمولی خوشی کاماحول دیکھاجارہاہے۔

وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے جامعہ کے لیے اس کو ایک فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے اس نیک خواہش کا اظہار کیا ہے کہ یہ ناول ’جے سی بی انعام برائے ادب 2022‘ کے آخری مرحلے میں بھی منتخب کرلیا جائے۔

پروفیسر خالد جاوید کے تین ناول ’موت کی کتاب‘، ’نعمت خانہ‘ اور ’ایک خنجر پانی میں‘ بہت مقبول ہوچکے ہیں اور ان کا چوتھا ناول ’ارسلان اور بہزاد‘ بہت جلدمنظرِ عام پر آنے والا ہے۔

 انھیں ملک بھر کے ممتاز ادبی اداروں کی جانب سے کئی باوقار ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکاہے۔