جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’سحر: ایک نئی صبح کی اور‘تہذیبی وثقافتی فیسٹول کا انعقاد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’سحر: ایک نئی صبح کی اور‘تہذیبی وثقافتی فیسٹول کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ’سحر: ایک نئی صبح کی اور‘تہذیبی وثقافتی فیسٹول کا انعقاد

 


نئی دہلی :شعبہ سوشل ورک،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ثقافتی فیسٹول سحر دوہزار بائیس کا اٹھائیس نومبر سے تیس نومبر دوہزاربائیس میں انعقاد کیا گیا۔

اپنے نام پر صادق آنے والا یہ فیسٹول دوسال کے وقفے کے بعد ایک نئی صبح کی آمد کے ساتھ ہوا منعقد ہوا۔چودھ پروگرام ہوئے جن میں کھیل کود،علمی پروگرام اور آرٹ سے متعلق پروگرام تین دنوں کے دوران ہوئے جنھیں دیکھنے کے لیے پانچ سو طلبا آئے۔ طلبا کی مشیر ڈاکٹر رشمی جین کی رہنمائی میں شعبے کا سبجیکٹ ایسو سی ایشن اس پروگرا م کو منعقد کرانے میں پیش پیش رہا۔اس میں بھرپور شرکت کے لیے مہینوں پہلے سے تیاری شروع کردی تھیں۔

فیسٹول کے پہلے دن شعبہ سوشل ورک کے تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کے لیے کھیل کود اور گیمز کا پروگرام رکھا گیا تھاجس کے بعد گلی کرکٹ، بیڈمنٹن اور کھو کھو کے کھیل منعقد کرائے گئے۔طلبا،فیکلٹی اورغیر تدریسی عملے میں فیسٹول کے تئیں جوش و خروش غیر معمولی تھا۔دوسرے دن ’سمواد‘ تقریر‘ ایڈ۔میڈ،پالیستھن، کوئز اور نکڑ ناٹک جیسے علمی پروگرام منعقد کرائے گئے تھے اس کے علاوہ اوپن مائک سیشن بھی ہوا جس میں یونیورسٹی کے بہترین گلوگاروں کی آوازوں سے سامعین محظوظ ہوئے۔تیسرے دن فوٹو گرافی،سلام شاعری،پوسٹر سازی، اورریپ مقابلے ہوئے اور شام میں موسیقی کے پروگرام کے ساتھ تیسرے دن کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہوئیں۔

شعبہ سوشل ورک کے جملہ فیکلٹی اراکین نے مختلف پروگراموں کے جج ہونے پر اتفاق کیا۔شعبہ کے مختلف پروگراموں (ایم اے سوشل ورک۔ایم اے ہیومن رویسورس مینجمنٹ،ایڈوانسڈ ڈپلوما ان پبلک ہیلتھ اور پی ایچ ڈی) کے طلبا نے کلچرل فیسٹول سحر کے انعقاد کے لیے مسلسل محنت کی اور پروگراموں میں حصہ بھی لیا۔فیسٹول کے لیے شعبہ کو سجانے کا کام بھی طلبا نے انتہائی سرگرمی سے انجام دیااور مختلف پروگراموں کے شرکا ری سائیکل ایبل دستکاری کی سجاوٹ سے استقبال کیا۔

شعبہ کی راہداریاں اور سبزہ زار وں میں طلبا کی ہنسی اور قہقہوں کی صدائیں بلند ہورہی تھیں جس سے طلبا کے جوش وخروش اور ان کی سرگرمی کا اندازہ ہورہاتھا۔ایک مرتبہ پھر سے جمع ہونا،خوش رنگ محفلوں کا اجتماعی طور پر حصہ ہونا  یہ کوڈ کے درمیان غیر متصور تھا۔ کوڈ کے بعد سے منتطمین،شرکا اور سامعین کی طرف سے یکساں توانائی اور جوش وخروش نے ہمیں نئی امنگ پیدا کرنے اور مایوسی وناامیدی کو تیاگ دینے کا موقع فراہم کیا ہے۔