جامعہ ملیہ اسلامیہ : تعلیمی سال 2024 کا داخلہ پروسپکیٹس جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2024
جامعہ ملیہ اسلامیہ : تعلیمی سال 2024 کا داخلہ پروسپکیٹس جاری
جامعہ ملیہ اسلامیہ : تعلیمی سال 2024 کا داخلہ پروسپکیٹس جاری

 

 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ،ناک کی جانب سے اے پلس پلس گریڈ یافتہ مرکزی یونیورسٹی نے بیس فروری دوہزارچوبیس کو تعلیمی سال دوہزار چوبیس اور پچیس میں داخلے کے لیے پروسپکیٹس جاری کردیا ہے۔ مختلف پوسٹ گریجویٹ، انڈر گریجویٹ،پی جی ڈپلوما،ڈپلوما اور سرٹیفکٹ کورسز میں داخلے سے متعلق معلومات پر مشتمل پروسپیکٹس کنٹرول امتحانات کی ویب سائٹ

 www.jmicoe.in

پر اپلوڈ کردیا گیاہے۔خواہش مند امیدوار آن لائن اور آف لائن دونوں ہی طرح سے داخلے کے درخواست دے سکتے ہیں۔ تعلیمی سال دوہزار چوبیس اور پچیس کے پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے لیے نظام الاوقات کا الگ سے اعلان کیا جائے گا۔

                یونیورسٹی اس سال سے مندرجہ ذیل نئے پروگرام شروع کررہی ہے: ایم۔ ٹیک (ڈاٹا سائنسز) ایم۔ٹیک (سولڈ اسٹیٹ ٹکنالوجی) ایم۔ایس سی (اے آئی اور ایم ایل)بی۔ٹیک (الیکٹریکل اینڈ کمپوٹر انجینئرنگ)،بی۔ٹیک الیکٹرانکس (وی ایل ایس آئی ڈیزائن اینڈ ٹکنالوجی)بی۔ٹیک کمپوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ (ڈاٹا سائنسز)،بی۔ایس سی(لائف سائنسز وتھ کمپوٹر اپلی کیشنز) اور ڈیجیٹل ہیومنیٹیز میں سرٹیفکٹ کورس۔

                قومی تعلیمی پالیسی ۰۲۰۲میں انقلاب آفریں ہدایت کا تتبع کرتے ہوئے یونیورسٹی نے اپنے تعلیمی منظر نامے میں نئی توانائی بھری ہے۔چار سالہ انڈر گریجویٹ پروگرام اور متنوع داخلہ و خروج کے آپشنز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ اعلی تعلیم میں اصلاحی کوششوں میں پیش پیش ہے۔یونیورسٹی دوہزار چوبیس اور پچیس کے سیشن سے تمام انڈرگریجویٹ پروگراموں میں این ای پی ۰۲۰۲کو نافذ کررہی ہے۔

                امیدواروں کو چاہیے کہ جامعہ کے کسی بھی کورس میں داخلے کے لیے درخواست فارم بھرتے ہوئے پروسپیکٹس کو دھیان سے پڑھیں۔پروسپکیٹس میں عام معلومات فراہم کی گئی ہے اور جامعہ کے اکیڈمک کونسل / مجلس منتظمہ کے متعلقہ ضوابط،قوانین،ایکٹ کے شقوں کے زیر نگیں ہے۔

                 یونیورسٹی کو اس بات کا اختیار حاصل ہے کہ وہ پروسپیکٹس میں مندرج شقوں کو اغلاط نامہ اور ضمیمہ کے اعلان کرکے تبدیل / یا اس میں ترمیم کردے اور یونیورسٹی ویب سائٹ پر ڈال دے۔امیدواروں کو ایسی کسی بھی تبدیلی کے سلسلے میں انفرادی طور پر رابطہ مطلع نہیں کیا جائے گااور اسی لیے ان کو مشورہ دیا جاتاہے کہ وہ داخلہ سے متعلق نوٹس اور دیگر معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ

www.jmicoe.in

اور

https://jmi.ac.in

پر برابر جاکر دیکھتے اورچیک کرتے رہیں۔