جامعہ ملیہ اسلامیہ - فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کے طلبہ نے آئی سی ایم آر۔ایس ٹی ایس موقر گرانٹ جیتی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ - فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کے طلبہ نے آئی سی ایم آر۔ایس ٹی ایس موقر گرانٹ جیتی
جامعہ ملیہ اسلامیہ - فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کے طلبہ نے آئی سی ایم آر۔ایس ٹی ایس موقر گرانٹ جیتی

 



 نئی دہلی : فیکلٹی آف ڈینٹسٹری،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بیچلر آف ڈینٹل سرجری(بی ڈی ایس) پروگرام کے دو طلبہ کوانڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر) نئی دہلی کی جانب سے انتہائی مقابلہ جاتی مختصر مدتی اسٹوڈینٹ شپ (ایس ٹی ایس) دوہزار چوبیس کی ریسرچ گرانٹ ملی ہے پروفیسر صائمہ سعید،افسر اعلی،تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق آئی سی ایم آر کا ایس ٹی ایس پروگرام ایک قومی پہل ہے جو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے انڈرگریجویٹ طلبہ میں تحقیقی انداز نظر کے فروغ کے مقصد سے تیار ہوا ہے نیز تجربہ کار فیکلٹی کی رہنمائی و سرپرستی میں طلبہ کو تحقیقی طریقہ کار اور تکنیک سے عملی طورپر آراستہ کرکے انھیں اہل بنانے کے لیے ہے۔ہر منتخب طالب علم کو تعلیمی سال دوہزار چوبیس پچیس میں اپنا منظور شدہ تحقیقی پروجیکٹ کرنے کے لیے پچاس ہزار روپے کا وظیفہ ملے گا۔

فیکلٹی آف ڈینٹسٹری نے تواتر کے ساتھ توانا تحقیقی فضا کی استواری میں اپنا رول ادا کیاہے،اس میں زیر تعلیم طلبہ ڈینٹل سائنس سے لے کر بین علومی شعبوں میں بھی اپنی اختراعی تحقیق سے بڑی تعداد میں آئی سی ایم آر کا ایس ٹی ایس کے انعامات حاصل کیے ہیں۔
اس سال کے انعام یافتگان درج ذیل ہیں:
ایک۔ فونا راؤ۔پروجیکٹ کا عنوان:کمپریٹیو ایویلوایشن آف ٹو ریڈیوگرافک میتھڈس آف ڈینٹل ایج ایسٹی میشن ان چلڈرین اینڈ ایڈولسنٹس:اے اسٹینڈپوائنٹ آف فارینسک اوڈونٹولوجی۔ نگراں وسرپرست: پروفیسر(ڈاکٹر) امن چودھری
دو۔ زائرہ حسین۔پروجیکٹ کا عنوان:کمپریٹیو اسیسمنٹ آف ٹیمپورومنڈیبولر جوائنٹ اینڈ مسٹیکیٹری مسلز ایکٹی ویٹی یوزنگ یونی لیٹریل ورسیس بائی لیٹریل جاو اوپینر ان پیشینٹس ود ترسمس۔نگراں و سرپرست:پروفیسر(ڈاکٹر)دبیورہ سائی بل
پروفیسر(ڈاکٹر) کیا سرکار،ڈین،فیکلٹی آف ڈینٹسٹری انڈرگریجویٹ سطح پر تحقیق پہل اقدام کی پرزور وکالت کرتی ہیں۔انھوں نے دونوں طلبہ کو ان کی شان دار کامیابی کے لیے مبارک باد دی اور افضلیت کی جانب رہنمائی کے لیے ان کے نگراں حضرات کی ستائش کی۔
فیکلٹی نے انعام یافتگا ن اور ان کے نگراں کو اس شان دار کامیابی پر مبارک باد دی جس سے فرائض کے تئیں متواتر وقف ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی افضلیت،تحقیقی جدت اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں بامعنی تعاون کے تئیں یونیورسٹی کا عہد جھلکتاہے،مستقبل میں بھی فیکلٹی کو امید ہے کہ آئندہ برسوں میں اس طرح کی مزید کامیابیاں سامنے آئیں گی