آواز دی وائس، نئی دہلی
سی بی ایس سی کی جانب سے بارہویں جماعت کے نتائج کے علان کے بعد اب جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی اپنے بارہویں جماعت(ریگولر)کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے اسکول کی بارہویں جماعت (ریگولر) کے نتائج کا آج اعلان کردیا ہے۔
جن طلبہ کا جائزہ لیا گیا ان میں تقریباً53فی صد لڑکے اور 47.04 فی صد لڑکیاں تھیں۔جامعہ اسکول کے یہ نتائج جامعہ کی آن لائن ویب سائٹ www.jmicoe.inپر بھی دستیاب ہیں۔
آرٹس میں لڑکوں کے 40.98 فی صد کے مقابلے میں طالبات نے 59.02فیصد کے ساتھ امتحان میں بازی ماری ہے۔
سائنس میں 52.23فی صد لڑکے اور 47.77لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں جب کہ کامرس میں 77.11فی صد لڑکے اور 22.89لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔
آرٹس میں 221طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کی ہے اور 77 طلبا کو صرف فرسٹ ڈویژن ملی ہے۔
سائنس میں 409طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ پہلی ڈویژن حاصل کی اور 83 طلبا فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوئے۔کامرس میں 111طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور 47طلبانے صرف فرسٹ ڈویژن حاصل کی۔
پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کامیاب طلبا کو مبارک باد پیش کی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انھوں نے امید ظاہر کی طلبا ادارے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔
پروفیسر اختر نے امتحان منعقد کرانے کے لیے ڈینز اور دیگر اساتذہ کی کوششوں کی تعریف کی۔
انھوں نے بحران کے اس دور میں بروقت نتائج کے اعلان کے لیے کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ان کی ٹیم کی مساعی کو بھی سراہا۔ تعلقات عامہ دفتر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی