جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منایا گیا عالمی یوم سیاحت

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-09-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منایا گیا عالمی یوم سیاحت
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منایا گیا عالمی یوم سیاحت

 

 

نئی دہلی : ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ(ڈی ٹی ایچ ایم)جامعہ ملیہ اسلامیہ،نئی دہلی نے مؤرخہ27 ستمبر 2022 کو عالمی یوم سیاحت (ڈبلیو ٹی ڈی)منایا۔ڈبلیوٹی ڈی2022 کا تھیم ’ری تھکنکنگ ٹورزم ‘تھا۔

اس کا مقصد سیاحت کے سلسلے میں تعلیم اور روزگار کے ذریعے ترقی و فلاح کی بحث کو تحریک دین او کرہ ارض پر ٹورزم کے جو اثرات مرتب ہورہے ہیں اور پائیداری کے ساتھ فروغ کے جو مواقع پیدا ہورہے ہیں ان کے متعلق بامعنی گفتگو کو لے جانا۔ڈبلیو ٹی ڈی ہر سال مؤرخہ ستائیس ستمبر کو منایا جاتاہے تاکہ دنیا کے سامنے ٹورزم کی اہمیت اور اس کے سماجی،تہذیبی،سیاسی اور اقتصادی پہلو کو پیش کرتے ہوئے اس کے سلسلے میں بیداری کو فروغ دیا جاسکے۔

ڈپارٹمنٹ میں مرکزی خیال سے متعلق کئی سرگرمیاں اور مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مختلف فیکلٹیز اور شعبہ جات کے طلبا نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

ورلڈ ٹورزم ڈے‘تھیم پر ایک ویڈیوگرافی مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طلبانے اپنی ویڈیو گرافی کی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

طلبا کی تخلیقیت کے لیے میدان پیش کرتے ہوئے یواین ڈبلیو ٹی او کی جانب سے اعلان کردہ ورلڈ ٹورزم ڈے دوہزار بائیس کے موقع پر ’ری تھنکنگ ٹورزم‘ کے تھیم پر فوٹو گرافی مقابلہ منعقد کیاگیا۔یونیورسٹی کے الگ الگ کورسیز کے طلبا نے مقابلے میں شرکت کی اور تجویز کردہ تھیم پر اپنی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے متعددتصاویر پیش کیں۔

ہندوستان کی تہذیبی روایات کو برقراررکھتے ہوئے ’رنگولی‘ کا مقابلہ بھی رکھا گیا تھا جس کا تھیم ’انکریڈیبل انڈیا‘تھا۔جشن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے طلبا نے مقابلے میں انتہائی سرگرمی اور جو ش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو قابل ذکر انفرادیت کے ساتھ پیش کیا۔

awazthevoice

ڈی ٹی ایچ ایم کے طلبا نے پُرتکلف پکوان اور ماک ٹیل دوکانیں سجائیں تھیں۔پوری یونیورسٹی سے کھانے کے شوقین وہاں جمع ہوئے تھے۔

ڈپارٹمنٹ میں قطع نظر اس کے کہ مختلف پروگرام منعقد ہوئے اور دوکانیں سجائی گئیں ڈپارٹمنٹ کے طلبا نے اپنے درمیان انٹرپرینورشپ کو فروغ دینے کے لیے ایک سیلفی بوتھ بھی قائم کیا تھا۔یہ اس طرح پر بنایاگیاتھاکہ اس میں دنیا کے سارے عجائبات کی تصویریں تھیں،ساتھ ہی ہندوستان کی تہذیبی اورآرکی ٹیکچرل تنوع کو بتانے کے لیے  ہندوستان کی تاریخی و تہذیبی عمارتوں اور مقامات کی تصویریں بھی پیش کی گئی تھیں۔اس کے علاوہ مختلف ریاستوں جیسے کہ ہماچل پردیش اور راجستھان کی پوشاکیں اور ان کے پہناوے بھی دکانوں پر رکھے گئے تھے تاکہ مہمان مختلف پوشاکوں کے ساتھ اپنی تصویریں نکال سکیں۔

ظہرانے کے بعد متعدد ممتاز ہستیوں کی موجودگی میں ایک باقاعدہ پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر امیر الحسن انصاری،ڈین،فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ تھے۔پروگرام میں دیگر معزز شخصیات میں پروفیسر پی کے گپتا،صدر ڈپارٹمنٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز،اور پروفیسر این یو ملک، کوآرڈی نیٹرڈپارٹمنٹ آف ہاسپٹل مینجمنٹ ایند ہاسپائس اسٹڈیز تھیں۔ڈاکٹر سارہ حسین صدر،ڈی ٹی ایچ ایم نے مہمانوں کا استقبالیہ خطبہ دیا۔پروفیسر نمت چودھری،ڈی ٹی ایچ ایم نے سامعین کے سامنے اس سال کا ڈبلیو ٹی ڈی تھیم پیش کیا۔مہمان خصوصی پروفیسر امیر الحسن انصاری نے بھی اس موقع پر تحریک زا گفتگو کی۔

وزارت سیاحت،حکومت ہند کے رہنما خطوط کی پاسداری کرتے ہوئے اس موقع پر ڈپارٹمنٹ نے اپنا یوتھ ٹورزم کلب،جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی اس وژن کے ساتھ لانچ کیاکہ ہندوستانی تہذیب،جغرافیہ اور اس کی وراثت کو جشن مناتے ہوئے ہندوستان میں ایک ذمہ دار اور پائیدار سیاحت کو فروغ دیں۔ذمہ دار اور پائیدار ٹورزم کو ذہن نشیں رکھتے ہوئے کلب نے ہندوستان میں ٹورزم کے تعمیری فروغ کے تئیں اپنی توانائی صرف کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔

یوتھ ٹورزم کلب،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لانچ کے بعد ڈپارٹمنٹ نے ری تھنکنگ تھیم پر ایک مذاکرہ بھی منعقد کیا جس میں ڈپارٹمنٹ کے اسکالرز جوش کے ساتھ حصہ لیا۔

  مختلف مقابلوں کے فاتحین کو معزز مہمانوں اور نمائندہ شخصیات نے انعامات دیے۔ڈاکٹر آرتی،فیکلٹی،ڈی ٹی ایچ ایم کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔