جامعہ ملیہ : یوپی ایس سی کی ٹاپر شروتی شرما کواستقبالیہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 06-06-2022
جامعہ ملیہ : یوپی ایس سی کی ٹاپر شروتی شرما کواستقبالیہ
جامعہ ملیہ : یوپی ایس سی کی ٹاپر شروتی شرما کواستقبالیہ

 

 

نئی دہلی : جامعہ ٹیچرز ایسو سی ایشن (جے ٹی اے)نے یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں پہلی رینک حاصل کرنے والی ٹاپرشروتی شرما کو آج فیکلٹی آف انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی میں منعقدہ ایک شاندار اور پروقار تقریب میں تہنیت اور مبارک پیش کی۔شروتی شرما نے یوپی ایس سی کی تیاری جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ سے کی تھی۔سال رواں میں بشمول شروتی شرما کے تئیس طلبا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ میں تیاری کرکے یو پی ایس سی امتحان پاس کیاہے۔

 پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے،پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ،جے ٹی اے صدر پروفیسر ماجد جمیل،جے ٹی اے جنرل سیکریٹری،ڈاکٹر محمد عرفان قریشی،نائب صدر پرفیسر نفیس احمد اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیدار وں نے اسٹیج پر مشترکہ طور پر شروتی شرما کو مبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے دوران آڈیٹوریم جامعہ اسٹاف اور طلبا سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

awaz

وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے ساتھ شروتی شرما


 محترمہ شروتی نے اس موقع پر جے ٹی اے کی میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے لیے منتخب تین سو آٹھ طلبا میں سے چند کو چیک بھی تقسیم کیے۔

پروفیسر نجمہ اختر نے اپنی تقریر میں کہاکہ ’پوری جامعہ برادری کی جانب سے میں آر سی اے ہر ایک کامیاب طالب علم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہوں اور خاص طور سے شروتی شرما کو ان کی شاندار اور نمایاں حصولیابی و کامرانی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں جنھوں نے ہمارا سر فخر سے اونچا کردیاہے۔وہ با اختیار خاتون کے استعارے کے بطور پر بھی ابھر کر سامنے آئی ہیں‘۔

awaz

شروتی شرما جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کے ہجوم  میں 


 سامعین سے خطاب کرتے ہوئے شروتی شرما نے کہاکہ ’میں کامیابی کے لیے سب کو شکریہ کہنا چاہتی ہوں لیکن آر سی اے نے میری یوپی ایس کے سفر کو انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور اساتذہ کو شکریہ کہنا چاہتی ہوں کہ انھوں نے ہر مرحلے میں میری رہنمائی اور مدد فرمائی۔

مجھے یہاں جو سہولیات دستیاب رہیں ا ن کی وجہ سے میں اپنے مطالعہ پر توجہ مرکوزپائی اور چھوٹی موٹی چیزوں کی طرف میرا دھیان نہیں گیا۔اکیڈمی میں میرے ہم جماعت ساتھیوں نے بھی میری بہت مد د کی اور میں سمجھتی ہوں کہ ہمارا اپنا گروپ ہمارسکھانے والے بھی ہوتے ہیں۔آرسی اے نے مطالعے اور پڑھائی کے لیے ہمارے چھوٹے چھوٹے گروپ بنانے میں مدد کی جس سے ایک دوسرے سے سیکھنے اور ساتھ پڑھ کر کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ساتھ میں گفتگو کرنا،مباحثہ کرنا جس سے ہمارے گروپ کے دوسرے ساتھی بھی کامیاب و کامران ہوئے۔

awaz

 وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر  کے ساتھ شروتی شرما


 جے ٹی اے صدف پروفیسر ماجد جمیل نے صمیم قلب سے شروتی کو مبارک باد پیش کی اور آئی اے ایس کے امتحان میں پہلا مقام حاصل کرنے میں آرسی اے کے رول کو واضح کیا۔

 جے ٹی اے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عرفان قریشی نے ترغیبی اقتباسات سے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ابھی تک کے آر سی اے کے کامیاب سفر کی کہانی بتائی۔

 جے ٹی اے نائب صدر پروفیسر نفیس احمد نے کہاکہ شروتی شرما کی کامیابی سے طلبا کو تحریک لینی چاہیے اور حوصلہ و اعتماد محسوس کرنا چاہیے کہ اعلی رینگ حاصل کرنا ہمیشہ قابل حصول ہوتا ہے۔

 جے ٹی اے ایکزیکیٹو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محسن علی کے اظہا رتشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

 

awaz