جامعہ ملیہ کے وی سی پروفیسر مظہر آصف کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 20-06-2025
جامعہ ملیہ کے وی سی پروفیسر مظہر آصف کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات
جامعہ ملیہ کے وی سی پروفیسر مظہر آصف کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

 



نئی دہلی :  جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وی سی ممتاز ماہر لسانیات اور محقق پروفیسر مظهر آصف نے راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ بند  دروپدی مرمو سے خصوصی ملاقات کی۔

آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق یہ ملاقات اقلیتی طبقات اور سماج کے پسماندہ طبقوں کی تعلیم و ترقی کے موضوع پر مرکوز تھی۔ اس ملاقات کے دوران مختلف قومی، سماجی اور تعلیمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر مظہر آصف نے صدر جمہوریہ کو ان طبقات کو درپیش تعلیمی چیلنجز سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے عملی تجاویز بھی پیش کیں۔
انہوں نے اقلیتوں کے لیے تعلیمی وظائف تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات اور شمولیتی پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر مظہر آصف نے صدر جمہوریہ بند کو اقلیتوں کی تعلیم قومی ہم آہنگی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ان پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صدر کو اپنے جاری تحقیقی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔
صدر جمہوریہ بند نے پروفیسر مظہر آصف کی علمی و فکری خدمات کو سرابا اور انہیں قومی ترقی میں ان کے کردار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملک میں اتحاد رواداری اور ترقی کے فروغ میں اہل علم اور دانشوروں کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دوسری جانب صدر جمہوریہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے علمی کردار کو بھی سرابا اور قوم کی تعمیر میں ادارے کی خدمات کی تعلیمی تحقیقی اور سماجی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ نہ صرف اقلیتی طبقات بلکہ پورے ملک کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ دوران گفتگو شیخ الجامعہ نے جامعہ کے تاریخی پس منظر قومی تحریک سے اس کی وابستگی اور آج کے بدلتے تعلیمی منظرنامے میں اس کے مثبت کردار پر شافی روشنی ڈالی۔
صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ جامعہ آنے والے وقت میں تحقیق اختراع اور شمولیتی تعلیم کے میدان میں مزید پیش قدمی کرے گی۔ ملاقات میں انہوں نے ادارے کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے مشن میں جامعہ کا کردار قابل تقلید ہے۔ دونوں شخصیات کی ملاقات نہایت مثبت اور سودمند رہی۔ اس ملاقات میں قومی ترقی تعلیمی اصلاحات اور سماجی ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات پر تعمیری گفتگو ہوئی۔ صدر جمہوریہ اور  وی سی کے درمیان خیالات کا تبادلہ خوشگوار ماحول میں ہوا، جس سے مستقبل میں مزید تعاون اور شراکت داری کی راہیں ہموار ہوں گی۔ یہ ملاقات نہ صرف ایک علمی شخصیت کے اعزاز کا اعتراف تھی بلکہ اس بات کی بھی مظہر ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت تمام طبقات کے مثبت تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔