جامعہ ملیہ:وی سی کو پدم شری ایوارڈ پر اسٹاف نے دی مبارک باد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جامعہ ملیہ:وی سی کو پدم شری ایوارڈ پر اسٹاف  نے دی مبارک باد
جامعہ ملیہ:وی سی کو پدم شری ایوارڈ پر اسٹاف نے دی مبارک باد

 

 

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کی تینوں اسٹاف ایسوسی ایشنز نے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کو ادب اور تعلیم کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں پدم شری ایوارڈ کے لیے منتخب کیے جانے پر مبارکباد دی۔

جامعہ ٹیچرز ایسوسی ایشن (جے ٹی اے) نے اپنے پیغام میں کہا کہ جے ایم آئی میں بطور وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے بہترین قیادت کی۔ یونیورسٹی نے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں بہت زیادہ بہتری لائیں اور اس کے نتیجے میں حکومت ہند کے یو جی سی کے این اے اے ایس کے ذریعہ اے++ ایکریڈیٹیشن حاصل کی۔

عالمی وبا کی طویل گرفت سمیت بہت سے چیلنجوں کے باوجود، انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تدریس، امتحانات اور داخلہ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے تدریس کے طویل عرصے سے زیر التوا مسائل کو بھی حل کیا ہے اور باقی رہ جانے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے خلوص نیت سے کام کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 جامعہ ایڈمنسٹریٹو اسٹاف ایسوسی ایشن (جاسا) نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ یہ پورے جامعہ کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ انھیں اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک پدم شری سے نوازا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یونیورسٹی کو ان جیسی عظیم رہنما پر فخر ہے جنہوں نے ادارے کو اتنی بلندیوں تک پہنچایا۔ ایسوسی ایشن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’آپ جامعہ کمیونٹی کے لیے ایک جاندار رول ماڈل ہیں۔ 

شفیق الرحمان قدوائی ایسوسی ایشن نے بھی اس کامیابی پر وائس چانسلر کو مبارکباد دی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یہ صرف میرے لیے نہیں بلکہ پوری یونیورسٹی کا کارنامہ ہے کیونکہ ادارے کے ہر ملازم نے محنت کی۔ میں اپنے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہر پل میرے ساتھ کھڑے رہے۔