جامعہ ملیہ : ’فٹ انڈیا فریڈم رن‘ کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-08-2021
جامعہ ملیہ  اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ

 

 

نئی دہلی : ہندوستان کی 75ویں یوم آزادی کی یادمیں ’آزادی کا امرت مہتسو‘ کے حصے کے طورپر آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں د وپہر2 بجے ’فٹ انڈیا فریڈم رن‘ پروگرام منعقد ہوا۔

این سی سی اور این ایس ایس کے زیر تربیت جوانوں، رضاکاروں اور یونیورسٹی کے اسٹاف اراکین سمیت طلبا بھی اس میں شریک ہوئے۔ پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے دفتر کے سامنے سبزہ زار سے اس پروگرام کو ہری جھنڈی دکھائی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈینز،ڈاکٹر ناظم حسین الجعفری،مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ،ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر مہتاب عالم،چیف پراکٹر وسیم۔اے۔خان،سیکوریٹی مشیر پروفیسر مسعود عالم کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر اہلکا ر اور عہدیدار بھی موجود تھے۔

پروگرام کے آغاز سے قبل اپنی تقریر میں شیخ الجامعہ نے طلبا کا شکریہ اد ا کیاکہ سخت گرمی کے باوجود اور بحران کے اس دور میں انھوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔شیخ الجامعہ نے پروگرام میں شامل سبھی لوگوں کو ہندوستان کی 75

ویں یوم آزادی کی مبارک با د دی اور طلبا سے اپیل کی وہ زندگی کی صعوبتوں کا سامنا کرنے کے لیے صحت مند رہیں اور مضبوط تر ملک کی تعمیر میں اپنا بھرپور تعاون دیں۔

awazurdu

یونیورسٹی کیمپس کا چکر لگانے کے بعدسابق صدر جمہوریہء ہند اور سابق شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ڈاکٹر ذاکر حسین کے مقبرہ پر آکر’فریڈم رن‘ختم ہوئی۔ پروفیسر محمد مسلم خان،چیئرمین، آزادی کا امرت مہتسو، پروفیسر اقتدار ایم۔ خان، کوآرڈی نیٹر،این سی سی، جناب وقار۔ایچ۔ صدیقی،پروگرام کوآرڈی نیٹر این ایس ایس اور ڈاکٹر عابد حسین پروگرام آفیسر، این ایس ایس نے’فریڈم رن‘ پروگرام منعقد کرانے میں اہم رول ادا کیے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آزادی کا امرت مہتسو‘کی شروعات مؤرخہ 9اگست 2021کو قومی ترانے کی نغمہ سرائی سے ہوئی تھی۔یونیورسٹی میں مہستو کے حصے کے طور پر مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ تعلقات عامہ دفتر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی