جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکولوں میں داخلے کی کاروائی کا آغاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-03-2023
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکولوں میں داخلے کی کاروائی کا آغاز
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکولوں میں داخلے کی کاروائی کا آغاز

 

 

 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کنٹرولر امتحانات کی ویب سائٹ

 http://jmicoe.in/

 پر سال دوہزار تیئس اور چوبیس کے تعلیمی سال کے لیے اپنے اسکولوں کا کمبائنڈ ای پراسپیکٹس اپلوڈ کردیاہے۔

جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول،سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول(بشمول پرائمری سیکشن،(سیلف/فینانس)جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول (سیلف فینانس) اور مشیر فاطمہ نرسری اسکول میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں پندرہ مارچ دوہزار تئیس سے دستیاب ہوں گی اور تین سو روپے کی فیس کے ساتھ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ تیرہ اپریل دوہزار تئیس ہے۔ان اسکولوں میں داخلے کی درخواستیں ویب سائٹ

http://jmicoe.in/ 

پر آن لائن جمع کی جاسکتی ہیں۔

بالک ماتا سینٹرز کا آن لائن درخواست فارم بھی پندرہ مارچ دوہزارتئیس سے دستیاب ہوگا اور پچاس روپے فیس کے ساتھ اسے آن لائن جمع کرنے کی آخری تاریخ تیرہ اپریل دوہزار تیئس ہے۔بالک ماتا سینٹر زمیں داخلے کے لیے درخواست فارم(ہارڈ کاپی) مٹیا محل،قصاب پورہ اور بیڑی والا میں دستیاب ہوں گے اور انھیں سینٹرز میں جمع بھی ہوں گے۔

داخلے سے متعلق مزید معلومات جامعہ کی ویب سائٹ

http://www.jmi.ac.in

پر جاکر حاصل کی جاسکتی ہیں۔