جامعہ ملیہ اسلامیہ: جرمن و جاپانی اسٹڈیز اور ایڈوانس ڈپلوما ان چائلڈکا آغاز

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 26-08-2025
 جامعہ ملیہ اسلامیہ: جرمن و جاپانی اسٹڈیز اور ایڈوانس ڈپلوما ان چائلڈکا آغاز
جامعہ ملیہ اسلامیہ: جرمن و جاپانی اسٹڈیز اور ایڈوانس ڈپلوما ان چائلڈکا آغاز

 



نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی تازہ پیش کش میں تعلیمی سال دوہزار پچیس چھبیس سے جرمن اور جاپانی مطالعات کے ساتھ ساتھ ایڈوانس ڈپلونا ان چائلڈ گائیڈینس اینڈ کونسلنگ میں نئے انڈر گریجویٹ پروگرام لانچ کیا ہے۔ ان تین کورسیز یعنی ایف وائی یو جی پی برائے جرمن مطالعات سیلف فینانس) ، ایف وائی یو جی پی برائے جاپانی مطالعات سیلف فینانس اور ایڈوانس ڈپلوما ان چائلڈ گائیڈینس اینڈ کونسلنگ سیلف فینانس) میں داخلے کے خواہش مند امیدواروں کے لیے آن لائن فارم چه ستمبر دوہزار پچیس تک دستیاب ہیں۔

قومی تعلیمی پالیسی دوبزار بیس این ای پی دوبزار بیس سے ہم آہنگ دو نئے چار سالہ سیلف فینانس انڈرگریجویٹ پروگرام یعنی بی۔ اے (آنرس) ان جرمن اسٹڈیز اور بی اے (آنرس) ان جاپانیس اسٹڈیز زبان کی روایتی تدریس سے ماورا بین علومی نصابی تدریس کے خاکے ہیں۔ مذکورہ کورسیز میں زبان کی اہلیت و مهارت ثقافتی مطالعات ترجمه ترجمانی اور صنعت رخی اطلاقات سے مربوط ہوگی جس کا مقصد طلبہ کو آج کی مربوط دنیا میں مہارت اور عالمی نقطہ ئ نظر سے آراستہ کرنا ہے۔

ریہیبلیٹیشن کونسل آف انڈیا آر سی آئی سےمنظور شده کورس ایڈوانسڈ ڈپلوما ان چائلڈ گائیڈینس اینڈ کونسلنگ بطور آرسی آئی کونسلر بهترین کیریئر کے مواقع فراہم کرے گا۔ مختلف شعبوں میں اس منظور شده سند کی اہمیت اور قدر و منزلت ہے جس سے یہ کورس کرنے والے تعلیمی اداروں، بیلتھ کیئر سہولیات، اسپتالوں,مطب ،حکومتی اداروں ، قومی و بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں وغیرہ میں آنے والے کیریئر میں اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔
شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مهتاب عالم رضوی مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ نئے کورسیز کو متعارف کرانے کا مقصد جہاں ایک طرف بیرونی زبانوں کی تعلیم میں جامعہ کے افق کو مزید وسیع کرنا ہے وہیں دوسری جانب بچوں کی نگہ داشت اور کونسلنگ کے اہم شعبے میں نئی راہیں پیدا کرنا اور با معنی پہل کرنا بھی ہے۔ان تینوں کورسیز میں داخلہ کے لیے فارم درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں
ان تینوں کورسیز کے داخلہ ٹسٹ کی تاریخ چودہ ستمبر دوہزار پچیس ہے۔
ان مستقبل ہیں اور مقبول عام کورسیز کو متعارف کراکے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک مرتبہ پھر عالمی لحاظ سے با معنی اور صنعت رخی پروگراموں کے تئیں اپنے عہد کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی کو پختہ یقین ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف جامعہ کا تعلیمی افق مزید وسیع ہوگا بلکہ یوروپ اور جاپان کے ساتھ بھارت کے تہذیبی و پیشہ ورانہ فاصلوں میں کمی بھی آئے گی۔ مزید برآں جامعہ نے بچوں کی نگہ داشت اور ان کی کونسلنگ سے متعلق موزوں شعبوں میں جو سند یافتہ کونسلر کو تربیت دی ہے وہ اہل ماہرین کے منتخب گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں اور ملک بھر میں کیریئر کے بهترین امکانات کے ساتھ بچوں کی زندگیوں میں حقیقی فرق لانے والے بنیں گے۔