نئی دہلی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شیخ الجامعہ پروفیسر مظہر آصف نے آج جامعہ کے اسکولوں کی دسویں جماعت کے نتائج جاری کئے، جس میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ دفتر،کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج جامعہ کے اسکولوں کی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔
پروفیسر مظہر آصف نے پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ جاری کیا۔ ریلیز کے مطابق اٹھانویں اعشاریہ تین فی صد لڑکیاں کامیاب ہوئیں اور ان کے مقابلے میں چورانوے اعشاریہ ایک فی صد لڑکے کامیاب ہوئے،
لڑکیوں نے اس سال دسویں کے امتحان میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑدیا۔اس سال دسویں جماعت کے امتحان میں کل چھ سو سینتالیس بچے شامل ہوئے تھے جن میں تین سو تین لڑکے اور تین سو چوالیس لڑکیاں تھیں اور کامیابی کا فی صد چھیانویں اعشاریہ دو نو رہا۔
پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر رضوی نے دسویں کے امتحان میں کامیاب طلبہ کو اس اہم کامیابی پر مبارک باد دی اور خاص طور سے انھوں نے لڑکیوں کے مظاہرے کی ستائش کی جنھوں نے اٹھانویں اعشاریہ تین فی صد کا اعلی پاسنگ پرسینٹیج حاصل کیا۔ چھیانویں اعشاریہ دو فی صد کے مجموعی پاسنگ فی صد کے لیے انھوں نے اساتذہ اور جامعہ اسکول کے اسٹاف کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے طلبہ کے تئیں ان کے عہد، کوشش اور وقف ہونے کا اندازہ ہوتاہے۔
پروفیسر پون کمارشرما،کنٹرولر امتحانات نے پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی کی رہنمائی اور لگاتار مدد او اور تعاون کی فراہمی کے لیے پرخلوص ستائش کی جس سے نتائج کے بروقت اعلان اور امتحان کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے میں کافی مددملی۔ انھوں نے ڈاکٹر احتشام الحق، ڈپٹی،کنٹرولر امتحانات،ڈاکٹر سنیل،اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات،ڈاکٹر خالد رضا، اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات،ڈاکٹر محمد وجاہت،اسسٹنٹ رجسٹرار(امتحانات) اور دفتر کنٹرولر امتحانات کی سخت کاوشوں اور امتحان کے نتائج کے سلسلے میں ان کے وقف ہونے نے نتائج کے بروقت اعلان کو آسان اور سہل بنایا۔ پروفیسر شرما نے کہا کہ”امتحان کے نتائج کا بروقت اعلان ہماری امتحان ٹیم کی سخت کاوشوں،خوش اسلوبی سے کام کرنے کی مہارت اور اپنے فرائض کے تئیں وقف ہونے کا ثبوت ہے۔ہم امتحانات کی تمام کاروائیوں میں شفافیت اور اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پابند عہد ہیں۔ ذیل میں دسویں جماعت کے ٹاپرز کی فہرست ہے: اٹھانویں اعشاریہ اکہتر فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن بشری گوہر اور توصیف عالم کے درمیان ٹائی رہی۔علیشہ عمران نے اٹھانویں اعشاریہ پانچ سات نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا جب کہ اٹھانویں