نیو دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ(JMI) کی ریذیڈنشل کوچنگ اکیڈمی(RCA) نے یونین پبلک سروس کمیشن(UPSC) کے سول سروسز امتحان (پریلیمز اور مینز) 2026 کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ پروگرام کے لیے درخواستیں داخل کرانے کی آحری تاریخ 29اور 30 مئی ہیں۔ یہ پروگرام خاص طور پر اقلیتوں، درج فہرست ذاتوں(SCs)، درج فہرست قبائل(STs)، اور خواتین کے لیے ہے، تاکہ سول سروسز میں کم نمائندگی رکھنے والے طبقات کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جا سکے۔
پروگرام میں ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
داخلہ ٹیسٹ ملک کے کئی شہروں میں منعقد کیا جائے گا، جن میں دہلی، سری نگر، جموں، حیدرآباد، گوہاٹی، ممبئی، کولکتہ، لکھنؤ، پٹنہ، اور بنگلورو شامل ہیں، تاکہ پورے بھارت سے امیدواروں کی شرکت کو آسان بنایا جا سکے۔
یہ اعلان جامعہ کے آفیشلX (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا۔ پروگرام کو جامعہ کے سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ کی نگرانی میں چلایا جائے گا، جہاں سول سروسز 2026 کے امیدواروں کو ایک منظم اور جامع رہنمائی فراہم کی جائے گی۔اہم تاریخیں اور شیڈیول
جامعہ کی نوٹیفکیشن کے مطابق سول سروسز کوچنگ پروگرام 2026 کے لیے درج ذیل شیڈیول جاری کیا گیا ہے:
یہ کوچنگ پروگرام مکمل طور پر مفت ہے اور منتخب امیدواروں کو رہائشی سہولت (ہاسٹل) فراہم کی جائے گی۔ تاہم، ہاسٹل میں رہائش کے لیے 10,000 روپے کا قابلِ واپسی سیکیورٹی ڈپازٹ لازمی ہوگا۔
یہ پروگرام ان امیدواروں کے لیے ہے جنہوں نے گریجویشن مکمل کر لیا ہو اور وہUPSC سول سروسز امتحان 2026 کے لیے اہل ہوں۔ اس کوچنگ میں پریلیمز، مینز، اور پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کی تیاری کرائی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پروگرام صرف اقلیتوں، SCs، STs اور خواتین کے لیے مخصوص ہے، جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تنوع اور شمولیت کے مشن کا حصہ ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ
امیدواروں کو پہلے آن لائن فارم بھرنا ہوگا اور اس کی ہارڈ کاپی مقررہ تاریخ تک جمع کرانی ہوگی۔ مزید معلومات اور درخواست کے لیے امیدوار جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آفیشل ویب سائٹ jmi.ac.in کے سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیریئر پلاننگ سیکشن پر رجوع کریں۔