جامعہ ملیہ اسلامیہ۔ قلیل مدتی مہارت پر مبنی سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے داخلہ شروع

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-11-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ۔ قلیل مدتی مہارت پر مبنی سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے داخلہ شروع
جامعہ ملیہ اسلامیہ۔ قلیل مدتی مہارت پر مبنی سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے داخلہ شروع

 



 نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سنٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ نے مختصر مدت کے ہنر پر مبنی سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کورسز لیولیہوڈ بزنس انکیوبیٹر کے تحت جنوری 2026 سے شروع ہوں گے۔ ان کا مقصد نوجوانوں کو عملی مہارت دینا ہے تاکہ وہ روزگار فری لانسنگ یا کاروبار کے میدان میں مضبوط آغاز کر سکیں۔

جامعہ کے مطابق درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 شام 6 بجے مقرر کی گئی ہے۔ کلاسز کا آغاز جنوری 2026 میں ہوگا۔

ان کورسز کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں عملی تربیت دی جاتی ہے۔ تربیت کار صنعت سے وابستہ ماہرین ہوں گے۔ طلبہ کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سرٹیفیکیٹ فراہم کیا جائے گا۔ تربیت آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے ہوگی۔ کورس مکمل کرنے کے بعد روزگار فری لانسنگ اور اسٹارٹ اپ کے نئے مواقع دستیاب ہوں گے۔

 رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 نومبر 2025 شام 6 بجے

کلاسز کا آغاز جنوری 2026 میں ہوگا

ان کورسز میں شامل ہونے کی وجوہات
عملی اور مہارت پر مبنی تربیت
صنعت کے ماہرین اور حقیقی پروجیکٹس
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سرٹیفیکیٹ
آن لائن اور آف لائن دونوں سہولتیں
روزگار فری لانسنگ اور اسٹارٹ اپ کے مواقع

رجسٹریشن کریں 

 https://forms.gle/RvB2Qj9YKBuNStgT7

 مزید معلومات کے لیے رابطہ

[email protected]