نئی دہلی : جامعہ ہمدر د رہائشی کوچنگ اکیڈمی نے اپنے ان طلبہ کی عزت افزائی کی جنہوں نے یوپی ایس سی انڈین فاریسٹ سروسز (آئی ایف او ایس)، مختلف ریاستوں کی صوبائی سول سروسز (پی سی ایس) جیسے بہار پی سی ایس، راجستھان پی سی ایس، یوپی پی سی ایس وغیرہ اور دیگر مرکزی خدمات جیسے انٹیلیجنس بیورو اور اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) وغیرہ میں کامیابی حاصل کی۔
یہ تقریبِ تقسیمِ اعزاز منگل، 27 مئی 2025 کو وائس چانسلر کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ معزز وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے اس تقریب کی صدارت فرمائی۔ اس موقع پر او ایس ڈی (ایڈمن) پروفیسر ایم اے سکندر، کنٹرولر آف ایگزامینیشن ڈاکٹر ایس ایس اختر، ڈاکٹر سرفراز احسن (رجسٹرار) اور ڈاکٹر ایس ایس اشرف (آر سی اے جامعہ ہمدر د) بھی موجود تھے۔