کورونا :ماسک پہن کر نماز پڑھنا مکروہ نہیں : علماء

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند

 

 

دیو بند۔رمضان المبارک ایک بار پھر کورونا کے سایہ میں شروع ہوا ہے،دنیا بھر میں اس دوران احتیاط کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔ مذہب کے نا م پر افواہیں کا دور چل پڑتا ہے اورگمراہ کن پروپگنڈہ بھی کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خبر یہ بھی پھیلائی گئی تھی کہ ماسک لگا کر نماز مکرو  ہوجاتی ہے۔مگر ایسا نہیں ہے۔اس سوال پر کہ کیا ناک اور منہ چھپا کر نماز پڑھنا مکروہ کی حیثیت رکھتا ہے یا نہیں ، علمائے کرام کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا سے بچنے کے لئے ماسک پہن کر نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ایک شخص نے فتویٰ آن لائن کے چیئرمین مولانا مفتی ارشاد فاروقی سے پوچھا تھا کہ اگر ناک اور منہ ڈھانپ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے تو کیا ماسک پہن کر نماز پڑھنا بھی مکروہ ہوگا۔

اس سوال پر مفتی ارشاد فاروقی نے شریعت کے حوالے سے جواب دیا کہ بغیر کسی وجہ کے ناک اور منہ ڈھانپنا مکروہ ہے۔ لیکن چونکہ اس وقت ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، لہذا یہ لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ بن گیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ اس میں ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ لہذا ، ماسک پہن کر نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ مکروہ ہے ۔

AWAZURDU