اسرو: اسکولی بچوں کے پروگرام ’ یوویکا ’میں شرکت کا موقع

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اسرو: اسکولی بچوں کے پروگرام ’ یوویکا ’میں شرکت کا موقع
اسرو: اسکولی بچوں کے پروگرام ’ یوویکا ’میں شرکت کا موقع

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

 انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو) نے بچوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ نویں جماعت کے طلباء کے لیے خصوصی طور پر "یووا وگیان پروگرام" شروع کیا گیا ہے۔ درخواست دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

 جو طلباء ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ سرکاری ویب سائٹ isro.gov.in پر جا کر پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 یوویکا (یووا ویگیانی کریاکرم) رجسٹریشن کا عمل 10 اپریل 2022 کو شام 4 بجے ختم ہو جائےگا۔ یوویکا 2022 دراصل دو ہفتے کا رہائشی پروگرام ہے جو 16 سے 28 مئی 2022 تک گرمیوں کی تعطیلات کے دوران منعقد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرو(ISRO) ملک بھر میں 150 طلباء کو سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ طے شدہ پیرامیٹرز پر شارٹ لسٹ کرے گا۔

اسرو نے پنچایت علاقہ میں واقع اسکول میں پڑھنے والے طلباء کو خصوصی وزن دینے کا اعلان کیا ہے۔

یوویکا کے لیے رجسٹر کرنے والے طلباء کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ انہیں دستاویزات کا مطلوبہ سیٹ بشمول سرٹیفکیٹس، تعلیمی سرٹیفکیٹس اور دیگر چیزوں کو اپلوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

اس کے علاوہ طلباء کو یوویکا 2022 رجسٹریشن فارم تک رسائی کے لیے کوئز کوالیفائی بھی کرنا ہوگا۔

درخواست دینے کا طریقہ

اسرو کی سرکاری ویب سائٹ isro.gov.in پر جائیں۔

لاگ ان پیج پر، 'رجسٹریشن فار یوویکا-2022' کے لنک پر کلک کریں۔

امیدواروں کو ویب پیج پر درج لنک کے ذریعے اپنا ای میل رجسٹر کرنا ہوگا۔

ای میل رجسٹر ہونے کے بعد امیدواروں کو ایک کوئز ملے گا۔

رجسٹریشن کے 48 گھنٹوں کے اندر آن لائن کوئز میں شرکت لازمی ہوگی۔

کوئز جمع کرانے کے کم از کم 60 منٹ بعد یوویکا پورٹل پر لاگ ان کریں اور تمام تفصیلات کو صحیح طریقے سے پُر کریں۔

آن لائن درخواست فارم جمع کروائیں اور جمع شدہ فارم کو ڈاؤن لوڈ کریں۔

ان پیرامیٹرز کو ذہن میں رکھیں۔

اس کے علاوہ درجہ 8 کے امتحان میں طالب علم کے حاصل کردہ نمبر۔ تین سالوں میں سائنس میلے میں طلباء کی شرکت (اسکول/ضلع/ریاست/مرکزی حکومت کی طرف سے اسکول/ضلع/ریاست اور اس سے اوپر کی سطح پر)۔

اولمپیاڈ/سائنس مقابلوں میں انعامات اور اس کے مساوی (گزشتہ 3 سالوں میں اسکول/ضلع/ریاست اور اس سے اوپر کی سطح پر 1 سے 3 رینک) اور پچھلے تین سالوں میں کسی بھی طرح سے کوئی بھی انعام۔

گذشتہ تین سالوں میں سکاؤٹس اینڈ گائیڈز/این سی سی/این ایس ایس کے ممبران۔آن لائن کوئز میں شرکت۔