اسرو : طلبا کے لیے دو مفت آن لائن کورسز کی شروعات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-07-2021
اسرو
اسرو

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (The Indian Space Research Organization) نے طلباء اور جیوسپیٹل ماڈلنگ(Geospatial Modelling) اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی(Geospatial Technology) پر کام کرنے والے پیشہ ور افراد کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

یہاں آپ کے لیے تمام تفصیلات درج کی جا رہی ہیں۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی جانب سے طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے دو آن لائن کورسز کے لئے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔

یہ کورس انسٹی ٹیوٹ آف ریموٹ سینسنگ ( Indian Institute of Remote Sensing) سنٹر کے توسط سے ہے۔ جو پانی کی فراہمی کے انتظام کے لئے جیوسپیٹل ماڈلنگ(Geospatial Modelling) اور ہائیڈرولوجیکل ماڈلنگ(Hydrological Modelling) کے لئے جیوسپیٹل ٹکنالوجی کے عنوان سے سرٹیفکٹ کورس پیش کررہا ہے۔

دونوں کورس مکمل کرنے کے بعد ادارہ کی جانب سے طلبا کو سند دی جائے گی۔

یہ ایک چار روزہ کورس ہے، جو کہ 2 اگست 2021 سےشروع ہوگا 6 اگست 2021 کو مکمل ہوگا۔

آئیے جانتے ہیں، اس کورس میں کیا ہے:

(1) اس کورس میں واٹرشیڈ مینجمنٹ کے اصولوں اور واٹرشیڈ مینجمنٹ کے لئے جیوپیسٹل ٹکنالوجی کے استعمال کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔

(2)اس کورس میں مطالعاتی مواد طور پر ویڈیو ریکارڈیڈ لیکچرز ، اوپن سورس سافٹ ویئر اور عملی مظاہرے بھی شامل رہیں گے۔

(3) تمام مطالعاتی مواد ای کلاس پلیٹ فارم کے ذریعہ دستیاب کرایا جائے گا۔

(4)براہ راست ورکشاپس انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (The Indian Space Research Organization) کے یوٹیوب چینل کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

(5)کورس میں مٹی اور پانی کے تحفظ میں دلچسپی رکھنے والے طلباء اور پیشہ ور افراد دونوں شرکت کرسکتے ہیں۔

(6) اگر آپ کورس کے دوران کسی بھی راست پروگرام سے محروم رہ گئے تو اس کے لیے ریکارڈ شدہ ویڈیو سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

(7) ان طلبا و طالبات کو سند فراہم کی جائے گی، جنھوں نے 70 فیصد ای کلاس میں شریک ہوئے ہوں۔

مزید معلومات کے لیے سرکاری بروشر پڑھیں۔

درخواست کیسے دیں؟

پہلا مرحلہ: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (The Indian Space Research Organization) کی سائٹ پر جائیں۔

دوسرا مرحلہ : واٹرشیڈ مینجمنٹ کے لئے جیوسپیٹل ماڈلنگ کے اندراج فارم تک رسائی حاصل کریں۔

واٹرشیڈ مینجمنٹ کورس

تیسرا مرحلہ: ضروری معلومات کو پُر کریں اور اپنا نام اندراج کروائیں۔

اس کورس کے لئے محدود نشستیں ہیں، پہلے درخواست فارم پر کرنے والے طلبا کو ترجیح دی جائے گی۔

جیو یٹیل ٹیکنالوجی کے لیے ہائیڈروولوجیکل ماڈلنگ

کورس کی تاریخیں

اس کی تاریخ 19 جولائی 2021 - 30 جولائی 2021

جاننے کی چیزیں: (1) اس کورس میں مصنوعی سیارہ پر مبنی ہائیڈروولوجیکل پیرامیٹرز کے جائزہ اور ذرائع ، ہائیڈروولوجیکل ماڈلز میں جیوسپیٹل اعداد و شمار کا انضمام ، اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے ہائیڈروولوجیکل ماڈلز کی عملی تطہیر کے بارے میں تفصیلی لیکچر شامل ہیں۔

(2) کورس پیشہ ور افراد ، طلباء اور آبی وسائل کے انتظام میں مصروف محققین کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

(3) اس کورس کے مطالعاتی مواد میں ویڈیو ریکارڈ شدہ لیکچرز ، اوپن سورس سافٹ ویئر اور عملی مظاہرے شامل ہیں جن تک ای کلاس پلیٹ فارم اور آئی آئی آر ایس(IIRS) کے یوٹیوب چینل کے ذریعہ رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

(4)اگر آپ کورس کے دوران کسی بھی راست پروگرام سے محروم رہ گئے تو اس کے لیے ریکارڈ شدہ ویڈیو سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

(5)ان طلبا و طالبات کو سند فراہم کی جائے گی، جنھوں نے 70 فیصد ای کلاس میں شریک ہوئے ہوں۔

مزید معلومات کے سرکاری بروشر پڑھیں۔ درخواست کیسے دیں؟

پہلا مرحلہ: آئی آئی آر ایس(IIRS)کا صفحہ دیکھیں۔

دوسرا مرحلہ : ہائیڈرولوجیکل ماڈلنگ کے لئے جیو سپیٹل ٹکنالوجی کے اندراج فارم تک رسائی حاصل کریں۔

تیسرا مرحلہ : ضروری معلومات پُر کریں اور اپنا نام اندراج کریں۔ طلبا کا داخلہ پہلے آنے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔