جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دانتوں کی تبدیلی کا عالمی دن منایاگیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2024
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دانتوں کی تبدیلی کا عالمی دن منایاگیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دانتوں کی تبدیلی کا عالمی دن منایاگیا

 

 نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ،فیکلٹی آف ڈینٹسٹری نے پچیس جنوری دوہزار چوبیس کو دانتوں کے ماہرین کا عالمی دن منایاگیا۔ دانتوں کی تبدیلی سے متعلق آئے دن ہونے والی پیش رفت کے سلسلے میں بیداری کو عام کرنے کے لیے پوری دنیا میں یہ منایا جاتاہے۔اس کے علاوہ دانتوں کی تبدیلی سے وابستہ ماہرین کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے اسے منایا جاتاہے۔

کارگزار شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر اقبال حسین نے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔دانتوں کی تبدیلی کے عالمی دن کی یاد میں ان کی موجودگی میں شجر کاری بھی کی گئی۔ طلبا میں اس خاص مہارت کو جاگزیں کرنے کے مقصد سے پورے ہفتے ڈینٹل مٹیریل آرٹ، ایجوکیشنل پروستھو موی ریلز اور اسٹیج پلے پروگرام وغیرہ بھی منعقد کیے گئے تھے۔

طلبا نے پروگراموں میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی فنی مہارتوں کا ثبوت بھی فراہم کیا۔ پروفیسر کیا سرکار،ڈین فیکلٹی آف ڈینٹسٹری نے فیکلٹی اراکین اور طلبا کو اس موقع پر خطاب کیا اور پروگرام کے انعقاد کے لیے پروستھوڈنٹکس شعبے کو مبارک باددی۔اس پروگرام میں دو معزز مقررین پروفیسر منو راٹھی (پروفیسر اور صدر شعبہ پروستھوڈونٹکس،پی جی آئی ڈی ایس،روہتک) اور پروفیسر اوشوندرکور پوپلی (پروفیسراور سابق صدر شعبہ سوشل ورک جامعہ ملیہ اسلامیہ)نے ’اسپیشل اورل ہیلتھ کیئر آف گیریریٹرکس پاپلولیش‘ اور ’ایلڈرلی ان کنٹیمپورے ری سوسائٹی کے موضوع پر علی الترتیب خطبات پیش کیے۔ فیکلٹی کے دو سابق طالب علم جنھوں نے پروستھوڈونٹکس میں ایم ڈی ایس کیا ہے اور سردست اہم اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر نائلہ پروین(بی ڈی ایس۔بیچ دوہزار گیارہ) اور ڈاکٹر سہرش خان (بی ڈی ایس۔بیچ دوہزار چودہ) بھی اس پروگرام کا حصہ تھیاور انھوں نے اس موقع پر سامعین کے ساتھ اپنی کامیابی کی کہانی بھی ساجھا کی۔ اخیر میں مختلف مقابلوں اور سرگرمیوں کے فاتحین کو تصدیق نامے دیے گئے۔شعبہ پروستھوڈونٹکس کے پروفیسر ارم پرویز اور پروفیسر شبینا سچدیوا اس پروگرام کے کوآرڈی نیٹر تھے۔