اے ایم یو میں انڈین آرتھوڈونٹکس ڈے کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-10-2021
اے ایم یو میں انڈین آرتھوڈونٹکس ڈے کا انعقاد
اے ایم یو میں انڈین آرتھوڈونٹکس ڈے کا انعقاد

 


آواز دی وائس،علی گڑھ

ڈاکٹرزیڈ اے ڈینٹل کالج واسپتال، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے آرتھوڈونٹکس اینڈ ڈینٹل اناٹومی شعبہ نے  ’انڈین آرتھوڈونٹکس ڈے‘ منایا۔

اس موقع پر عوامی بیداری کے مقصد سے نکڑناٹک پیش کیا گیا اور ایک نمائش بھی منعقد کی گئی۔

ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے کہا کہ منھ کی صحت کے سلسلہ میں عوامی بیداری وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی دانت صحیح سے نہیں نکلتے جس کا اثر جبڑے میں محسوس ہوتا ہے۔

انڈین آرتھوڈونٹکس ڈے پر اس سلسلہ میں عوامی بیداری پیدا کی جاتی ہے۔ آرتھوڈونٹکس سے اس مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے۔

آرتھوڈونٹکس اینڈ ڈینٹل اناٹومی شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر سندھیا مہیشوری نے کہا کہ عام طور پر بارہ تیرہ سال کی عمر میں یعنی جب منھ میں پورے دانت نکل آتے ہیں تب آرتھوڈونٹک علاج شروع ہوتا ہے۔ لیکن ایسی بھی مثالیں ہیں جب دانت کے ٹیڑھے میڑھے ہونے کا مسئلہ پریشان کن ہوجاتا ہے تو آٹھ نو سال کی عمر میں ابتدائی علاج شروع کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ارباب انجم، ڈاکٹر صبا خان اور ڈاکٹر دیپیکا بائس نے پروگرام کی کارروائی کو انجام دیا۔