دواخانہ طبیہ کالج کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2023
دواخانہ طبیہ کالج کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح
دواخانہ طبیہ کالج کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح

 

علی گڑھ،  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دواخانہ طبیہ کالج کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ دواخانہ کی ڈجیٹل موجودگی سے صارفین تک رسائی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین ویب سائٹ دواخانہ طبیہ کالج کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو جڑی بوٹیوں کی ادویات میں جدت اور اختراع کی راہ پر گامزن ہے۔

                    دواخانہ طبیہ کالج کی ممبر انچارج پروفیسر سلمیٰ احمد نے کہا کہ نئی ویب سائٹ دواخانہ طبیہ کالج کا ای- کامرس بازو ہے اور اس میں محفوظ آن لائن لین دین کا نظام موجود ہے، جو صارفین کو آسان اور محفوظ طریقے سے ادائیگی کے قابل بناتا ہے۔ آسان انٹرفیس کے ساتھ ویب سائٹ جدید اور پرکشش ڈیزائن کی حامل ہے جو صارفین کو خریداری کا بہتر تجربہ فراہم کرتی ہے۔

                    ویب سائٹ کا ہدف صارفین کو دواخانہ طبیہ کالج کی ادویات و مصنوعات کو آن لائن طریقہ سے خریدنے کا آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں صارفین کو دواخانہ طبیہ کالج میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ رکھنے کے لیے ایک نیوز سیکشن بھی شامل ہے۔

                    افتتاحی تقریب میں فنانس آفیسر پروفیسر ایم محسن خان، مارکیٹنگ اسسٹنٹ منیجر شارق اعظم اور پروڈکشن اسسٹنٹ منیجر حکیم عبداللہ بھی موجود رہے۔