جامعہ کے طلب علم فردوس احمد گوگری کو اہم ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2021
 فردوس احمد گوگری
فردوس احمد گوگری

 

 

 

نئی دہلی

دارالحکومت دہلی کی سنٹرل یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔

اس کے ایک محقق فردوس احمد گوگری کو 'بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ابسٹرکٹس ایوارڈ برائے سائنسدان 2021' ملا ہے۔

انہیں یہ اعزاز امریکی سوسائٹی (اے ایس ایم) اور فیڈریشن آف یوروپیئن مائکروبیولوجیکل سوسائٹی (ایف ای ایم ایس) ایسوسی ایشن کے مشترکہ اہتمام میں عالمی مائکروب فورم 2021 میں شرکت کرنے کا اعزازبھی دیا گیا۔

جموں وکشمیر کے رہنے والے فردوس کے ابسٹرکٹس کا عنوان تھا

: Occurrence of High Risk MCR-1, BLANDM and OXA Gens in Bacterial Isolates from Delhi.

وہ یہ قابل اعزاز ایوارڈ وصول کرنے کے لئے پوری دنیا کے چند درخواست گزاروں میں شامل تھے۔ جامعہ اور جامعہ اساتذہ ان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

وہ پروفیسر قاضی محمد رضوان الحق کی نگرانی میں مائکروبیولوجی ریسرچ لیب ، شعبہ بایوسائنس ، فیکلٹی آف نیچرل سائنسز سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ان کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔