حیدرآباد : ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹیسٹ کے نتیجہ کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-11-2021
حیدرآباد : ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹیسٹ کے نتیجہ کا اعلان
حیدرآباد : ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹیسٹ کے نتیجہ کا اعلان

 

 

  حیدرآباد : ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹیسٹ کے نتیجہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔  ایم ایس آئی اے ایس کے مفت اقامتی آئی اے ایس کوچنگ پروگرام میں داخلہ کے لئے 7/نومبر کو کل ھند سطح پر انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تحریری ٹسٹ میں کوالیفائی ہونے والے 140 امیدواروں کی فہرست کو آج شام چار بجے ایم ایس کی ویب سائٹ

www.mseducationacademy.in

پرجاری کر دیا گیا ہے۔ اسکی اطلاع ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے دی ۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو بذریعہ فون اور ای میل مطلع کیاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرویو کرانے کا انتظام دو شہروں دہلی اور حیدرآباد میں کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں انٹرویو کی تاریخ 27 اور 28 نومبر 2021 کو طے کی گئ ہے جبکہ دہلی میں انٹرویو 04اور05 دسمبر 2021 کو کرایا جارہا ہے۔

انٹرویو کے لئے منتخب امیدواروں کو ان کی سہولت کے مطابق ان دونوں میں سے کسی ایک سنٹر کو الاٹ کیا جائے گا جہاں انہیں حاضر ہونا ہوگا۔

جبکہ  ۱۰۰  کیلومیٹرزائد سے سفر کرکے انٹرویو میں شرکت کرنے والے بیرون شہر کے امیدواروں کو آمدورفت کے لئے بس / ٹرین (سلیپر کلاس) کی ٹکٹ کی قیمت ادا کی جائے گی۔ انٹرویو میں کامیابی کے بعد ہی امیدواروں کو حیدرآباد میں واقع ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے مفت کوچنگ پروگرام کے لئے داخلہ دیا جائے گا۔