حیدرآباد:سبزی فروش کی بیٹی بنے گی ڈاکٹر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
حیدرآباد: ایم بی بی ایس کی طالبہ کو ملا کے ٹی راما راو سے مالی تعاون
حیدرآباد: ایم بی بی ایس کی طالبہ کو ملا کے ٹی راما راو سے مالی تعاون

 


آواز دی وائس،حیدرآباد

 تلنگانہ کے ریاستی وزیرکے ٹی راما راؤ نے ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ کی مالی مدد کی ہے، وہ طالبہ مالی طور پر پریشان تھی۔اس کے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ وہ ٹیوشن فیس ادا کرسکے۔

بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد کے بورا بنڈہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی تروپتی انوشا کرغستان ہیلت یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔انوشا جو میرٹ اسٹوڈنٹ ہے انہوں نے اپنے تین سالہ ایم بی بی ایس کورس میں 95 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔انوشا کو کورونا وباء کے پیش نظر وطن واپس آنا پڑا تھا۔

معاشی حالات خراب ہونے پر انوشا نے اپنی ماں کے ساتھ سبزی فروخت کرنا شروع کردیا جب کہ ان کے والد واچ مین کے طور پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔انوشا کرغستان واپسی اور اپنی تعلیم جاری رکھنے کے بارے میں مایوس ہوچکی تھیں۔

انوشا کی صورتحال کے بارے میں جب وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کو اطلاع ملی تو انہوں نے مدد کیلئے دست تعاون دراز کیا۔انوشا نے آج کے ٹی آر سے ملاقات کی اور کے ٹی آر نے انہیں بیرون ملک تعلیم جاری رکھنے کیلئے درکار رقم کا چیک حوالے کیا۔

کے ٹی آر نے مستقبل میں تعلیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انوشا ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنے وطن واپس ہوں گی اور ضرورت مند افراد کی خدمت کریں گی۔

انوشا اور ان کے افراد خاندان نے فیس اور دیگر ضروریات کے انتظام پر کے ٹی آر کا شکریہ ادا کیا۔