بچی کی ‘مودی جی’ سے ‘ہوم ورک ‘ کی شکایت ۔۔۔۔۔ اورشکایت ہوگئی دور

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-06-2021
کشمیری بچی کی شکایت کی ویڈیو  وائرل
کشمیری بچی کی شکایت کی ویڈیو وائرل

 

 

نئی دہلی :کہتے ہیں بچے من کے سچے۔۔۔۔ فرشتہ کی طرح ہوتے ہیں بچے ۔۔ جو دل میں وہ زبان پر۔ایسا ہی ایک نمونہ اب انٹر نیٹ پر سامنے آیا ہے ،ایک چھ سالہ کشمیری لڑکی کی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل ہے کہ وہ اپنے "لانگ زوم (آن لائن) کلاسوں" اور 'بہت زیادہ' گھریلو کاموں کا بوجھ کم کریں۔اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بچی کی دعا قبول ہوگئی۔ ریاستی حکومت نے بچوں کے لئے ہوم ورک پر نئی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ بچوں پر آن لائن کلاس کے بعد ہوم ورک کا بوجھ کم ہوسکے۔

اس گول مول سی چھ سالہ بچی کی ایک مختصر ویڈیو کلپ اب انٹر نیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔بچی کے ’مودی جی‘ سے خطاب کی اپیل دو دن سے انٹرنیٹ پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ لاکھوں لوگوں نے اس کی ویڈیو کو پسند کیا ہے اور حکام سے اس کی درخواستوں کو سننے کو کہا ہے۔

 اس ویڈیو سے بچی کا نام ظاہر نہیں ہوا ہے جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چل رہی ہے ۔ اس ویڈیو میں اس کی شروعات 'السلام علیکم مودی جی ‘سے ہوتی ہے۔ وہ بچی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی کہانی سناتی ہے۔

وہ کہتی ہے کہ ۔۔ اس کی عمر کے بچے طویل زوم کلاس کے بعد ہوم ورک کیسے کرسکتے ہیں۔ مودی صاحب

اپنی پیاری شکایت درج کرنے کے بعد بچی نے انتہائی معصومیت کے ساتھ دونوں کندھے اچکاتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کو اتنا کام کیوں دیتے ہیں مودی صاحب؟

کچھ پلوں کےلئے رکنے کے بعد بچی نے دوبارہ کندھے اچکائے اور بہت ہی پیارے انداز میں کہا ۔۔اب کیا کریں ؟ السلام علیکم ۔۔۔ مودی سر

گورنرآگئے حرکت میں

جموں کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کی ’پیاری‘ اپیل کو سنا اور پھر ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی اپنی ویڈیو کے جواب میں کہا کہ انہوں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن سے کہا ہے کہ وہ نابالغ طلباء کے گھریلو کاموں کو کم کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کے اندر پالیسی بنائے۔

 واضح طور پر کشمیری لہجے والی یہ بچی کی مودی جی سےاپیل بہت ہی معصوم اور پیاری سی ہے۔جس میں اس نے اس لاک ڈاؤن میں اور آن لائن کلاسوں کے دور میں حکومت کے سامنے ایک درست نکتہ اٹھایا ہے۔

 منوج سنہا نے پیر کے روز اس پیغام کا سنجیدہ نوٹ لیتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ وہ نابالغ طلباء کے گھریلو کاموں کا بوجھ کم کرنے کے لئے 48 گھنٹوں میں ایک پالیسی بنائے۔

 مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر سنہا نے ویڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ، "بہت ہی پیاری شکایت ، نے اسکول کے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکول کے بچوں پر ہوم ورک کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے 48 گھنٹوں کے اندر اندر کوئی پالیسی بنائیں۔

" سنہا نے کہا ، "بچپن کی معصومیت خدا کا تحفہ ہے اور ان کے دن زندگی، خوشی اور مسرت سے بھرپور ہوں۔"