محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ کی جانب سے یوپی ایس سی کے لئے مفت کوچنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-09-2021
محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ کی جانب سے یوپی ایس سی کے لئے مفت کوچنگ
محکمہ اقلیتی بہبود تلنگانہ کی جانب سے یوپی ایس سی کے لئے مفت کوچنگ

 

 

حیدرآباد: محکمہ اقلیتی بہبود کے ایک اعلیٰ عہدیدار محمد قاسم نے کہا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی اسٹڈی سرکل ، حیدرآباد، خواہش منداقلیتی طلبہ کے لیے مفت کوچنگ کا اہتمام کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ کوچنگ ان اسٹوڈنٹس کے لئے ہے جوآئندہ سال یوپی ایس سی۔سی ایس ای میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ کوچنگ پروگرام کے لیے 33 فیصد نشستیں خواتین امیدواروں کے لیے اور 5 فیصد جسمانی طور پرمعذور طلباء کے لیے مخصوص ہیں۔

پروگرام کے اہل ہونے کے لیے ، امیدواروں کے والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ داخلے، ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبروں پر مبنی ہوں گے۔

دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار آخری تاریخ یعنی 18 ستمبر 2021 کو یا اس سے پہلے درخواست فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

اسکریننگ ٹیسٹ 26 ستمبر 2021 کو تمام اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں واقع تمام تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکولوں میں لیا جائے گا۔

اقلیتی امیدوار یعنی مسلمان ، سکھ ، عیسائی ، جین ، بدھ مت اور پارسی مفت کوچنگ پروگرام کے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ، امیدوار #601 ، 6 ویں منزل ، حج ہاؤس ، نامپلی میں واقع دفتر جا سکتے ہیں ، یا 040-23240134 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔