آرسی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چار طلبا انڈین فاریسٹ سروس کے لیے منتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-06-2022
آرسی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چار طلبا انڈین فاریسٹ سروس کے لیے منتخب
آرسی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چار طلبا انڈین فاریسٹ سروس کے لیے منتخب

 

 

نئی دہلی : آرسی اے، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی سول سروسز کی مفت کوچنگ میں داخلہ کے لیے درخواست دینے کی   آخری تاریخ تیس جون دوہزاربائیس ہے

رہائشی کوچنگ اکیڈمی(آر سی اے) جامعہ ملیہ اسلامیہ سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چار طلبا انڈین فاریسٹ سروس دو ہزار اکیس میں منتخب ہوئے ہیں۔کامیاب طلبا کے نام ہتیش کھانڈیوال، شری کانت کیلنگن ڈرے،اقبال رسول ڈار اور تحسین بانو داؤدی ہیں۔

 ان طلبا کا انتخاب انڈین فاریسٹ سروس کے تحریری امتحان دوہزار اکیس میں بہترین مظاہرے کی بنیاد پر ہوا ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)نے یہ امتحان ستائیس فروری تا چھے مارچ دوہزار بائیس کو منعقد کرایا تھا اور شخصیت کی پرکھ کے لیے انٹرویو جون دوہزار بائیس میں ہوئے تھے۔

 پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اہل قیادت اور یونیورسٹی انتظامیہ کے سرگرم تعاون کی وجہ سے یہ سینٹر بہترین اور حوصلہ افزا نتائج پیش کررہاہے۔

 اس سے پیش تر اس سال مئی میں بشمول آل انڈیا فرسٹ رینک حاصل کرنے والی محترمہ شروتی شرما کے   آر سی اے کے تیئس طلبا نے یو پی ایس سی امتحان پاس کیا تھا۔

سول سروس امتحان کی تیاری کے سلسلے میں آرسی اے میں داخلے کے خواہا ں طلبا تیس جون دوہزار بائیس تک اپنی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

 http//:jmicoe.in/  انٹر نس ٹسٹ رہنما خطوط اور نظام الاوقا ت  سائٹ

پر دستیاب ہے۔انٹرنس ٹسٹ مؤرخہ بارہ جولائی دوہزار بائیس کو ملک کے دس شہروں میں منعقد کرائے جائیں گ