ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ میں 191 ارکان ہوتے ہیں۔
اب ایم اے یو کورٹ میں چار نئے ارکان کا اضافہ ہوا ہے۔
جو افراد اے ایم یو کورٹ میں شامل ہوئے ہیں، ان کے نام ہیں پروفیسر ضمیر اللہ، پروفیسر کرانتی پال، پروفیسر انیس احمد اور پروفیسر فیضان احمد ۔
مذکورہ افراد کو سنیئرٹی کی بنیاد پر اے ایم یو کورٹ کا رکن بنایا گیا ہے، جن کی مدت کار تین برسوں کے لیے رہے گی۔
خیال رہے کہ اے ایم یو کورٹ کے 191 ارکان میں 10 رکن پارلیمان ہوتے ہیں۔