روزگار: ہندوستانی فوج میں 191 آسامیوں کے لیے بھرتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-03-2022
روزگار: ہندوستانی فوج میں 191 آسامیوں کے لیے بھرتی
روزگار: ہندوستانی فوج میں 191 آسامیوں کے لیے بھرتی

 

 

ہندوستانی فوج نے 8 مارچ کو مرد امیدواروں کے لیے 59ویں شارٹ سروس کمیشن (ٹیک) اور خواتین امیدواروں کے لیے 30ویں شارٹ سروس کمیشن (ٹیک) کے لیے اشتہار جاری کیا ہے۔

درخواست کے اجراء کے ساتھ ہی مشتہر کردہ کل191 آسامیوں کے لیے درخواست دینے کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے اور امیدوار 6 اپریل 2022 تک اپنی درخواست آن لائن جمع کر سکتے ہیں۔

امیدوار انڈین آرمی کے سرکاری بھرتی پورٹل

joinindianarmy.nic.in

کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔

اہلیت

 امیدواروں کو کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی یا کسی دوسرے اعلیٰ تعلیمی ادارے سے متعلقہ اسٹریم میں انجینئرنگ کی ڈگری پاس ہونی چاہیے۔ آخری سال / سمسٹر کے امیدواروں کو نوٹ کرنا چاہئے کہ اگر منتخب کیا گیا تو انہیں 1 اکتوبر 2022 تک ڈگری کی کاپی جمع کرانی ہوگی۔

 حد عمر

امیدواروں کی عمر 1 اکتوبر 2022 تک 20-27 سال ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ امیدواروں کی پیدائش 2 اکتوبر 1995 سے پہلے اور یکم اکتوبر 2002 کے بعد کی نہیں ہونی چاہیے۔

 انتخاب کا عمل

 امیدواروں کا انتخاب سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے ذریعے پانچ روزہ انٹرویو کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس انٹرویو کے لیے امیدواروں کو ان کے قابلیت کے ڈگری نمبروں کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

 شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو میرٹ کے مطابق ایس ایس بی کے لیے بلایا جائے گا، جس میں کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کا میڈیکل ٹیسٹ ہوگا۔

بھرتی کا اشتہار دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 آن لائن درخواست دینے کے لیے یہاں کلک کریں۔