ڈی ٹی ایچ ایم:جامعہ ملیہ دو مقابلوں میں رنر اپ پوزیشن پر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-08-2022
ڈی ٹی ایچ ایم:جامعہ ملیہ دو مقابلوں میں رنر اپ پوزیشن پر
ڈی ٹی ایچ ایم:جامعہ ملیہ دو مقابلوں میں رنر اپ پوزیشن پر

 

 

بیچلر آف ہوٹل مینجمنٹ، شعبہ سیرو سیاحت اور ہاسپٹالٹی مینجمنٹ(ڈی ٹی ایچ ایم) جامعہ ملیہ اسلامیہ (ناک سے توثیق شدہ مرکزی یونیورسٹی) کے پانچویں اور ساتویں سمسٹر کے طلبا کی ٹیم نے مؤرخہ پانچ اگست دوہزار بائیس کو  انڈیا انٹرنیشنل ہاسپٹالٹی ایکسپو  کے دوران انڈیا ایکسپو سینٹر اور مارٹ،گریٹر نوئیڈا میں مؤرخہ تین اور چھے مارچ دوہزار بائیس کے درمیان منعقدہ ٹیراریم میکنگ انیڈ کریٹیو یوز آف ڈسکارڈس مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ڈی ٹی ایچ ایم،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس میں سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔

 طلبا کے لیے یہ مشکل کام تھا کیوں کہ ملک کے مختلف اداروں سے دس سے زیادہ ٹیموں نے تمام مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ٹیموں کی کارکردگی کو مرکزی خیال،بصری کشش،تصور کی وضاحت اور سوال وجواب کے مرحلوں کے مختلف معیارات پر ججوں نے جانچا اور پرکھا تھا۔

 پروفیشنل ہاؤس کیپنگ ایسو سی ایشن نے طلبا کے جوہر اور ان کی تخلیقی صلاحیت کے اظہار کی حوصلہ افزائی کے لیے آئی ایچ ای دوہزار بائیس میں متعد د مقابلے منعقد کرائے ہیں۔

 جامعہ ملیہ اسلامیہ فاتح طلبا نامور،صنوبیہ،ثانیہ اور شریا کوان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے اور ڈی ٹی ایچ ایم کا سر فخر سے اونچا کرنے کے لیے پرجوش مبارک باد پیش کرتا ہے اور جامعہ امید کرتی ہے کہ اور بھی طلبا اس طرح کے بامعنی پروگراموں میں شرکت کر کے آموزشی تجربات حاصل کریں گے اور موجودہ زمانے میں جاری ہاسپٹالٹی رجحانات کو سمجھیں گے۔