ڈاکٹر دِل آراء: مالیگاوں کی پہلی مسلم خاتون ڈاکٹر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2021
ڈاکٹر دِل آراء: مالیگاوں کی پہلی مسلم خاتون ڈاکٹر
ڈاکٹر دِل آراء: مالیگاوں کی پہلی مسلم خاتون ڈاکٹر

 

 

مالیگاوں: مسلم اکثریتی علاقے مالیگاوں میں خواتین بھی طب کی تعلیم میں آگے آ رہی ہیں، کیوں کہ اس سے قبل بہت معاشرتی دباو کی وجہ سے بہت کم خواتین طب کی تعلیم حاصل کر پاتی تھیں۔یہ ایک خوش آئند بات ہے۔

رواں برس جن خواتین نے شہر مالیگاوں سے کامیابی حاصل کی ہے، ان میں ایک اہم نام ڈاکٹر دل آرا کا ہے۔

شعبۂ طب میں شہر مالیگاوں کے طلباء اور طالبات کی کامیابیوں کا سلسلہ نہ صرف دراز ہے بلکہ مختلف شعبوں میں شہر کے اوّلین ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہورہا ہے۔ اِسی سلسلے کی تازہ کڑی ڈاکٹر دِل آراء کی ایم۔ ایس جنرل سرجری میں شاندار کامیابی ہے۔

ڈاکٹر دِل آراء شہر کے قدیم اور اپنی طبی مہارت کیلئے مشہور ڈاکٹر شیخ سلیم، سابق صدر بلدیہ مالیگاؤں میونسپل کونسل کی پسرزادی اور ڈاکٹر زاہد رشید کی دُختر ہیں۔ انھوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سے ایم۔ ایس۔ (جنرل سرجری) میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گورنمنٹ کالج سے شعبۂ طب میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والی غالباً شہر کی پہلی خاتون ڈاکٹر ہیں۔

ڈاکٹر صاحبہ اِس شعبے میں مزید سوپر اسپیشلٹی کے حصول کیلئے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کی خواہش مند ہیں۔

اللہ رب العزت ان کے مقصد کے حصول میں کامیابی سے سرفراز کرے۔ آمین۔

ڈاکٹر دِل آراء کے ساتھ اُن کے والدین کو بھی احباب و اہلیان شہر کی جانب سے دِلی مبارکباد۔