ڈاکٹرعفانہ ریاض: فیکلٹی ای ایس ڈی اے سینئر سائنس داں ایوارڈ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-10-2021
ڈاکٹرعفانہ ریاض: فیکلٹی ای ایس ڈی اے سینئر سائنس داں ایوارڈ دوہزار اکیس سے سرفراز
ڈاکٹرعفانہ ریاض: فیکلٹی ای ایس ڈی اے سینئر سائنس داں ایوارڈ دوہزار اکیس سے سرفراز

 

 

  ڈاکٹر عفانہ ریاض،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمیا،جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مٹیریل کیمسٹری اور ماحولیات کے شعبے میں ان کی اہم خدمات کے لیے ’ای ایس ڈی اے سینئر سائنس داں ایوارڈ دوہزار اکیس سے سرفراز کیا گیا ہے۔

انعام تقریب ’عالمی ماحولیات چوٹی کانفرنس دوہزار اکیس‘ کے موقع پر مؤرخہ تین اکتوبر دو ہزار اکیس کو انڈیا انٹر نیشنل سینٹر لودہی روڈ نئی دہلی میں منعقدہوئی تھی۔ ماحولیات اور سوشل ڈولپمنٹ ایسو سی ایشن (ای ایس ڈی اے) دہلی نے آسٹریلیائی تکنیکی یونیورسٹی سی ایس آئی آر۔ نیشنل انوائرونمنٹل انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ای ای آر آئی)،ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کالج،دہلی یونیورسٹی،اگنو نئی دہلی،جی ڈی گوینکا یونیورسٹی گروگرام،امیٹی یونیورسٹی ہریانہ، جے پور نیشنل یونیورسٹی،شاردا یونیورسٹی گریٹر نوئیڈا، نیسا، ایس ٹی ای، ایم ایس ایم ای سی سی آئی آئی اوردیگر اہم اداروں کے اشتراک سے یہ چوٹی کانفرنس منعقد کی تھی۔

ڈاکٹر انل پرکاش جوشی ممتاز ماہر ماحولیات اور ہمالیہ پتر ا پدم شری و پدم بھوشن یافتہ اور ایچ ای ایس سی او دہرادون کے بانی،پروفیسر راج کمار،ڈائریکٹر ولبھ بھائی پٹیل چیسٹ انسٹی ٹیوٹ دہلی یونیورسٹی، پروفیسر ناگیشور راؤ، شیخ الجامعہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی،پروفیسر پی۔بی شرما،شیخ الجامعہ امیٹی یونیورسٹی ہریانہ، گروگرام، پروفیسر جاوید احمد،صدر نیشنل انوائرونمنٹل سائنس اکیڈمی (این ای ایس اے) نئی دہلی جیسی ممتاز اور مایہ ناز ہستیوں نے ڈاکٹر عفانہ ریاض کو یہ انعام دیا۔

ڈاکٹر عفانہ ریاض کا حال ہی میں امریکی دواساز کمپنی نیوسائنس ہیلتھ انشورینس میں بطور سائنسی مشیر تقرر ہوا تھا۔قابل ذکر ہے کہ اس دواساز کمپنی نے دواؤں کی ترسیل اور صحت کے نتائج کو ضروری ادویات کے راستوں میں بہتر بنانے اور نفسیاتی رکاوٹوں پر قابوپانے کے لیے ایک مکمل طورپر مربوط پلیٹ فارم کو کمرشلائز کیا ہے جو کہ اس وقت اعلی ممکنہ ادویات میں رکاوٹ ہے۔ تعلقات عامہ دفتر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی