نرسری کلاسزکے داخلےمیں دو ہفتے کی مزید توسیع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-01-2022
نرسری کلاسزکے داخلےمیں دو ہفتے کی مزید توسیع
نرسری کلاسزکے داخلےمیں دو ہفتے کی مزید توسیع

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

دہلی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر نرسری میں داخلے کی مدت دو ہفتے تک بڑھا دی ہے دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے موجودہ حالات کے پیش نظر دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری/ داخلہ سطح کی کلاسوں میں داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی جا رہی ہے۔ قومی راجدھانی میں پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری کلاسز میں داخلے کا عمل 15 دسمبر2021 سے شروع ہوا تھا اور درخواستوں کی آخری تاریخ 7 جنوری 2022ہے۔

وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی تیسری لہر آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے تیسری لہر ہے لیکن دہلی کے لئے یہ پانچویں لہر ہوگی۔ بدھ کو دہلی میں کورونا کے 10 ہزار چھ سو 65 معاملے سامنے آئے ہیں۔

انفیکشن کی شرح 11.88 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔