مانو، شعبہ سی ایس این آئی ٹی طلبہ کی پری پلیسمنٹ کونسلنگ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
مانو، شعبہ سی ایس این آئی ٹی طلبہ کی پری پلیسمنٹ کونسلنگ
مانو، شعبہ سی ایس این آئی ٹی طلبہ کی پری پلیسمنٹ کونسلنگ

 

 

آواز دی وائس، حیدراآباد

مانو، شعبہ سی ایس این آئی ٹی طلبہ کی پری پلیسمنٹ کونسلنگ حیدرآباد یکم اکتوبر(پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی ،اسکول آف ٹکنالوجی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے زیر اہتمام طلبہ کے لیے آن لائن پری پلیسمنٹ کونسلنگ کا 30 ستمبر 2021 کو صبح گیارہ بجے اہتمام کیا گیا۔

ڈاکٹر سید امتیاز حسن ، صدر وٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی کے بموجب ایم این سی سافٹ وئیر کمپنی(TuringMinds.ai) میں مشین لرننگ (ML) انجینئر کے عہدہ پر تقرری کے لیے اہل طلبا کو تیار کرنے کی غرض سے پری پلیسمنٹ کونسلنگ منعقد کی گئی۔

آن لائن پروگرام میں کمپنی کے عہدیدارجناب سائی رام چاولی، اسوسیٹ ڈائرکٹر، ایچ آر اور میگھنا جھاڈے، ایگزیکٹیو، ایچ آر نے بی ٹیک، ایم ٹیک اور ایم سی اے فائنل سمسٹرکے طلبا کو انٹرویوکی تیاری میں رہنمائی کی۔طلبا نے ان عہدیداروں سے مجوزہ پلیسمنٹ ڈرائیو کے بارے میں بات چیت بھی کی۔

آرٹیفیشل انٹلی جنس اور مشین لرننگ کے شعبے میں امریکہ، مشرق وسطیٰ اور ہندوستان میں کمپنی کے 50 سے زائد استفادہ کنندگان ہےں۔

کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ڈٹرائٹ، امریکہ میں ہے جبکہ کولمبس ، بحرین اور حیدرآباد میں دفاتر ہےں۔مشین لرننگ سینٹر آف ایکسیلنزکے قیام کے حصے کے طور پر،کمپنی انجینئرنگ ، فزیکل سائنس یا ریاضی مضامین کے گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کی بھرتی کررہی ہے۔

ٹسٹ کی تیاری کے لیے طلبا کو 7 دن کی ٹریننگ دی جائے گی جس میں quantitative aptitute اور بارہویں کلاس کی ریاضی شامل ہوں گے۔

پروفیسر عبدالواحد ، ڈین ، اسکول آف ٹکنالوجی اور ڈاکٹر بونتھو کوٹیا ، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی و کنوینر ، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کے علاوہ سیل کے دیگر اراکین پروگرام میں موجود تھے۔