سی بی ایس ای : طلبا کے لیے سائنس چیلنج کا اہتمام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-01-2022
سی بی ایس ای : طلبا کے لیے سائنس چیلنج کا اہتمام
سی بی ایس ای : طلبا کے لیے سائنس چیلنج کا اہتمام

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے طلبہ کی تیاری کو جانچنے اور امتحانات سے قبل سائنس کے مضمون سے آگاہ کرنے کے لیے سائنس چیلنج مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے آٹھویں سے دسویں جماعت کے طلباء کے لیے اس مقابلے کا اعلان کیا ہے۔

 

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے بتایا کہ 'سی بی ایس ای سائنس چیلنج' 17 جنوری سے 28 فروری 2022 تک DIKSHA پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ یہ چیلنج ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہوگا۔

اس کے تحت تمام بورڈز کے طلباء بغیر کسی فیس کے شرکت کر سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کو اپنے طلباء کو cbse.gov.in پر رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ رجسٹر ہونے کے بعد انہیں رجسٹرڈ آئی ڈی مل جائے گی۔ اس کا استعمال طلباء پلیٹ فارم پر چیلنج کو قبول کرنے کے لیے کریں گے۔

سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کے طلباء براہ راست پلیٹ فارم پر چیلنج کا حصہ بن سکتے ہیں۔ چیلنج/کورس مکمل کرنے والے تمام طلباء کو شرکت کا سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے گا۔ چیلنج کے لیے درخواست دینے والے طلباء کو DIKSHA ایپلیکیشن کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیے یا اسناد کے لیے DIKSHA ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنی چاہیے۔سی بی ایس ای سائنس چیلنج