کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر عیش امین کا لیکچر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-09-2021
  کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر عیش امین کا لیکچر
کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر عیش امین کا لیکچر

 


نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پروفیسر عش امین کیمبرج یونیورسٹی کا ” Space/Subject: Vernaculars of Endurance in Delhi's Slums and Streets" کے موضوع پر لیکچردیا۔

 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ انگریزی کے تحت ممتاز لیکچر سیریز کا ساتواں لیکچر Space/Subject: Vernaculars of Endurance in Delhi's Slums and Streets" کے عنوان سے منعقد کیا۔

پروفیسر عیش امین، شعبہ ئ جغرافیہ کیمبرج یونیورسٹی اور سویڈن رسرچ کونسل2021 کے ویزیٹنگ چیئر،یونیورسٹی آف اپاسلا نے  زوم پلیٹ فارم پر یہ خطبہ ارشاد فرمایا۔

واضح ہوکہ ممتاز لیکچر سریز وزارتِ تعلیم، حکومت ہند کی تعلیمی اور تحقیقی اشتراک کے فروغ کی اسکیم (ایس پی اے آر سی) ہے اور اسے شعبہ ئ انگریزی جامعہ ملیہ اسلامیہ، امریکن اسٹڈیز وزربرگ یونیورسٹی، جرمنی نے دونوں کے درمیان میں جاری علمی اشتراکات کے ضمن میں مشترکہ طور پر منعقد کیاہے۔

اس پروگرام کا انعقاد محترمہ شردھا اے۔سنگھ،محترمہ زہرا رضوی اور محترمہ سومن بگچندانی پی ایچ ڈی اسکالرز شعبہ ئ انگریزی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے منعقد کیا تھا جس میں دنیا بھر سے اسکالروں، طلبا، اور فیکلٹی اراکین نے بڑی تعداد میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

اسکیم کی ہندوستانی پی آئی پروفیسر سیمی ملہوترا،صدر شعبہ ئ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سامعین کا استقبال کیا اور مدعو مقرر،فیکلٹی اراکین، اسکالر اور طلبا کو مبارک باد دی۔

شعبہ ئ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور امریکن اسٹڈیز،ورزبرگ یونیورسٹی جرمنی کے درمیان تعلیمی اشتراک کے ایک حصے کے طور پرجاری ٹاک کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ”بیداری اور شعور کے نئے منطقوں:عالم کاری، احساس ماحولیات اور معلومات کی مقامی تہذیب“ وزارت تعلیم کی امدا د یافتہ اسپارک(ایس پی اے آر سی) کی پہل کے متعلق بتایا کہ اس کا مقصد ہندوستان اور دنیا کے اعلی تعلیمی اداروں میں علمی اور تحقیقی اشتراکات کا آسان بنانا ہے۔

انھوں نے پھر معزز مقرر پروفیسر عش امین کا تعارف کرایا جن کے لیے کئی مرتبہ سامعین نے تالیاں بجائیں۔ دہلی کے کسم پور پہاڑی، یمنا پشتہ وغیرہ جیسی تنگ وتاریک گلیوں اور ان علاقوں میں تاریک گھروں کے جائزے سے ذہن سازی کی تعمیر کے ضمن میں جسم اور مکان کے باہمی تعامل پر پروفیسر عش امین کا لیکچر مرکو ز تھا۔

مہمان مقرر نے ان علاقوں میں رہنے والوں کی دماغی صحت اور ان کے بود وباش کے معاملات پر مختلف مذاکرات کاروں سے گفتگو کے بعدنتیجہ اخذ کیا ہے کہ اور جسے وہ ’ ؑVernaculars of Endurance کہتے ہیں۔

ان خطوں کی زندگی ڈھانچہ جاتی اور ہمسایگی کی آشنائی، مختلف اقسام کی سماجیت اور کمیونٹی کے خیال و تصور جیسے مختلف او رمتنوع رنگوں میں گندھی ہوئی ہے۔

پروفیسر عش امین نے اپنے لیکچر میں ان علاقوں میں رہنے والوں کے لیے تربیت فراہم کرنے کے مواقع، طبی سہولیات اورامدادی ڈھانچہ تیارکرنے لیے دیکھ بھال صنعت کی اہمیت پرزور دیا۔

لیکچر کے بعد سوال وجواب کا سیشن تھا جس کی نظامت شعبہ ئ انگریزی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پی ایچ ڈی اسکالر محترمہ ان سوسان الیاس نے کی۔محترمہ ساکشی ڈوگرا نے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ناظرین کی کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پروگرام کو براہ راست یوٹیوب پر بھی نشر کیا گیا تھا جس میں سو سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔