بہار:فرسٹ ڈویزن کے ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والی مسلم لڑکیوں کو ملے گی ترغیبی رقم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2022
بہار:فرسٹ ڈویزن کے ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والی مسلم لڑکیوں کو ملے گی ترغیبی رقم
بہار:فرسٹ ڈویزن کے ساتھ انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والی مسلم لڑکیوں کو ملے گی ترغیبی رقم

 

 

گیا: بہار میں فرسٹ ڈویزن کے ساتھ بارہویں جماعت کا امتحان پاس کرنے والی مسلم لڑکیوں کو حکومت کی جانب سے پندرہ ہزار روپئے دیئے جاتے ہیں۔ اس بار بھی حکومت ایسا کرنے جارہی ہے۔

پوری ریاست میں جن لڑکیوں نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان فرسٹ ڈویزن سے پاس کیا ہے، انھیں بھی روپیے دیئے جائیں گے۔ گیا ضلع میں بھی مسلم لڑکیوں کے لیے اچھی خبر ہے۔

نتیش کمار حکومت بہار بورڈ سے انٹر فرسٹ ڈویژن سے پاس ہونے والی طالبات کو 15 ہزار روپے دے گی۔

صرف گیا میں ہی 1754 اقلیتی طالبات کو 15000 روپے کی ترغیبی رقم فراہم کی جائے گی جنہوں نے فرسٹ ڈویژن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مکھیہ منتری ودیارتھی پروتساہن یوجنا کے تحت یہ رقم سال 2022 کی طالبات کو دی جائے گی۔ اسکیم کے تحت یہ رقم سی ایف ایم ایس کے ذریعے طالبات کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست بھیجی جائے گی۔

اس کے لیے متعلقہ طالبات کو ضروری دستاویزات جیسے بینک پاس بک، مارک شیٹ، داخلہ سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ اور رہائشی سرٹیفکیٹ کی خود تصدیق شدہ فوٹو کاپی درکار ہے۔

تمام طالبات 7 اگست تک اپنے اسکول کالج میں کاغذات جمع کرائیں۔ اسکولوں اور کالجوں کو بھی طالبات سے ضروری کاغذات جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسے ترجیح دیتے ہوئے مقررہ وقت تک ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر میں جمع کروائیں۔ تاکہ مراعات کی رقم طالبات کے کھاتوں میں بروقت بھیجی جاسکے۔