بی ایچ یو: شعبہ اردو نے علامہ اقبال کی تصویر استعمال کرنے پرمانگی معافی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-11-2021
بی ایچ یو: شعبہ اردو نے علامہ اقبال کی تصویر استعمال کرنے پرمانگی معافی
بی ایچ یو: شعبہ اردو نے علامہ اقبال کی تصویر استعمال کرنے پرمانگی معافی

 

 

آواز دی وائس، وارنسی

بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو ایک پوسٹر پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تصویر استعمال کرنے پر معافی مانگنی پڑی ہے۔

دراصل بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ اردو نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر (یعنی نو نومبر کو) منائے جانے والے ’یوم اردو‘ کے موقعے پر ایک روزہ ویبینار (آن لائن تقریب) منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان تنظیموں کا کہنا تھا کہ شعبہ اردو نے پوسٹر پر بنارس ہندو یونیورسٹی کے بانی پنڈت مدن موہن مالویہ کی بجائے ’مصورِ پاکستان‘ علامہ اقبال کی تصویر استعمال کی ہے جو انہیں قطعی برداشت نہیں ہے۔

 

طلبہ تنظیموں کے سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد شعبہ اردو نے جہاں معافی مانگ کر پوسٹر پر علامہ اقبال کی جگہ پنڈت مدن موہن مالویہ کی تصویر استعمال کی، وہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے معاملے کی جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔

شعبہ اردو نے پوسٹر پر علامہ اقبال کی تصویر استعمال کرنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نادانستہ غلطی تھی۔

 

ہندو یونیورسٹی کے فیکلٹی آف آرٹس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے نظرثانی شدہ یعنی مدن موہن مالویہ کی تصویر والے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا: ’فیلکٹی آف آرٹس کا شعبہ اردو پوسٹر میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ایک ویبینار کا اہتمام کر رہا ہے۔

’اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پوسٹر میں نادانستہ غلطی کی موجودگی پر ہم معذرت خواہ ہیں۔‘