بھاگل پور:177 مسلم طالبات کوملے گی تعلیمی ترغیب کی رقم

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-12-2021
بھاگل پور:177 مسلم طالبات کوملے گی تعلیمی ترغیب کی رقم
بھاگل پور:177 مسلم طالبات کوملے گی تعلیمی ترغیب کی رقم

 

 

بھاگلپور(بہار): ضلع کی 177 مسلم طالبات کو اس ہفتے 15,000 روپے کی ترغیبی رقم ملے گی۔یہ رقم بچیوں کو تعلیم میں ترغیب دلانے کی غرض سے بہارسرکار کی جانب سے دی جاتی ہے۔

محکمہ اقلیتی بہبود نے اس سال انٹر میں فرسٹ کلاس پاس کرنے والی 761 طالبات کو اس اسکیم کی رقم دینے کے لیے ایک فہرست تیار کی ہے۔ اب تک آرٹی جی ایس کے ذریعے 584 طالبات کے بینک کھاتوں میں ترغیبی رقم بھیجی جا چکی ہے۔

ضلع اقلیتی محکمہ کے افسر موتونجے کمار نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے فنڈ کافی ہے۔ نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر موصول ہونےوالی درخواستوں اور اداروں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تفتیش تقریباً ختم ہو چکی ہے۔

ایک ہفتہ کے اندر اسکیم کی رقم متعلقہ استفادہ کنندہ کے کھاتے میں جمع کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فوقانیہ میں سے 28 طالبات کو اس اسکیم کے تحت 10,000 روپے ملنے ہیں۔ اب تک صرف 6 طالبات کو فائدہ ہوا ہے۔

باقی کی درخواست محکمہ کے پاس مناسب چینل سے نہیں آئی ہے۔ اسی طرح مولوی کا امتحان فرسٹ کلاس سے پاس کرنے والے 11 میں سے 6 طالبات کے اکاونٹ میں 15 ہزار کی رقم بھیجی گئی ہے۔ رقم صرف 5 طالبات کے اکاؤنٹ میں بھیجی جائے گی۔