آزادی کا امرت مہوتسو:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
آزادی کا امرت مہوتسو:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقاد
آزادی کا امرت مہوتسو:جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ کا انعقاد

 

 

نئی دہلی :  جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر مؤرخہ چوبیس جنوری دوہزاربائیس کو ایک آن لائن بین الاقوامی مشاعرہ منعقد کیا۔ اس بین الاقوامی مشاعرے میں امریکہ،برطانیہ،بحرین،قطر،دبئی کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں سے مشہور و ممتاز شعرا نے محبت،امن اور بھائی چارہ کے موضوعات پر غزلیں او رنظمیں پیش کیں۔ڈاکٹر ایس فاروق مشاعرے کے مہمان خصوصی تھے ۔پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کی صدارت فرمائی۔ ا

پنے صدارتی خطبے میں پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ ملک میں جاری بحران کے باوجود مختلف طریقوں سے جوش و خروش کے ساتھ آزادی کا امرت مہتسومنایا جارہاہے۔ہماری جدو جہد آزادی اور اردو زبان کے درمیان گہرا اور قریبی رشتہ رہاہے۔مشاعرہ اردو زبان کا ایک جزو لاینفک ہے جس نے جمہوریت کو مستحکم کرنے، گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے شہریوں کے درمیان امن ومحبت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ شیخ الجامعہ نے نیشنل گرل چائلڈ ڈے پر سبھی کو مبارک دی اور کہا کہ لڑکی کو خودمختار بنانا ایک مضبوط ملک کے لیے ضروری ہے۔

awaz

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں صنفی تناسب میں بہتری آرہی ہے۔ اس بین الاقوامی مشاعرے میں بیرون ملک سے جن ممتاز شعرا نے اپنی نظمیں اور غزلیں پیش کیں ان میں ڈاکٹر عبداللہ،امریکہ،جناب خورشید علیگ، بحرین،جناب نعیم سید، کیلی فورنیا،ڈاکٹر ہلال فرید، برطانیہ،جناب عزیز نبیل،قطر،جناب ایس سروش آصف،دبئی شامل ہیں۔ہندوستان کے مختلف شہروں سے بھی اہم شعرا نے اس میں شرکت کی جن میں جناب حسن کمال،جناب اظہر عنایتی جناب سراج اجملی،جناب راجیش ریڈی،محترمہ نصرت مہدی،محترمہ سلمی شاہین اور جناب معین شاداب اور وہ ناظم مشاعرہ بھی تھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پروفیسر شہپر رسول،ڈاکٹر احمد محفوظ،ڈاکٹر کوثر مظہری،ڈاکٹر احمد نصیب خان،ڈاکٹر رحمان مصور اور ڈاکٹر خالد مبشر نے اس مشاعرے میں اپنے کلام پیش کیے۔