ریلائنس فاونڈیشن اسکالر شپ کیلئے 5 ہزار انڈ ر گریجویٹ طلبا کے ناموں کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 10-02-2024
ریلائنس فاونڈیشن اسکالر شپ کیلئے 5 ہزار انڈ ر گریجویٹ طلبا کے ناموں کا اعلان
ریلائنس فاونڈیشن اسکالر شپ کیلئے 5 ہزار انڈ ر گریجویٹ طلبا کے ناموں کا اعلان

 

ممبئی: ریلائنس فاونڈیشن انڈر گریجویٹ اسکالر شپ 2023-24 کے نتائج اعلان کردیئے گئے ہیں ملک بھر میں پانچ ہزار طلبا کو سکالر شپ کیلئے منتخب گیا ہے اعلی تعلیمی کے شعبہ میں یہ ہندوستان کے سب سے بڑی اور مربوط سکالر شپس میں سے ایک ہے اسکالر شپ میں طلبا کو 2لاکھ روپے تک کی گرانٹ کے ساتھ ،سابقہ طالب علموں کے نیٹ ورک کا حصہ بننے کا موقع ملتا ہے ہندوستان کے 35 پردیشوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 5,500سے زیادہ تعلیمی اداروں کے 58,000 سے زیاہ بچوں نے سکالر شپ کیلئے درخواست دی تھی۔ ان میں سے 5000 طالب علموں کا انتخاب ایک منظم اور جامع سلسلے کے ذریعہ کیا گیا۔ ایپٹی ٹیوڈ ٹسٹ اور 12ویں کلاس میں طلبا کی کارکردگی کو اس کی بنیاد بنائی گئی۔ منتخب طالب علموں میںسے 75% کی سالانہ گھریلو آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے کم ہے۔ طالب علم اپنی درخواست کا نتیجہ

www.reliancefoundation.org

سے جان سکتے ہیں۔ ریلائنس فاونڈیشن انڈ ر گریجویٹ سکالر شپ کا مقصد ایسے طلبا کی مدد کرنا ہے جو خود کو اور اپنی کمیونٹی کو اوپر اٹھانے کےساتھ ساتھ ملک کی سماجی۔ اقتصادی ترقی میں تعاون کر سکیں ۔ قابلیت اور وسائل کی دستیابی ( میرٹ کم مینس) کی بنیاد پر طالب علموں کا انتخاب کیا جاتا ہے تاکہ وہ بغیر کسی مالی بوجھ سے اپنی گریجویشن کی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ تعلیم، ایکسی لینس اور اختراع کے اپنے جامع نظریہ کی بنیاد پر، ریلائنس فاونڈیشن یہ یقینی بنانے کی مسلسل کوشش کررہا ہے کہ’ میرٹ کم مینس‘ طریقے کا استعمال کر گریجویٹ طالب علموں کے ایک مضبوط اور متنوع گروپ کا انتخاب ہو، نوجوانوں کی صلاحیت اجاگر ہو اور ملک نئی بلندیوں کو چھوئے۔ اب تک ریلائنس نے 23,136 سکالر شپس فراہم کی ہیں جن میں 48فیصد لڑکیاں ہیں اور 3,001 دویانگ طالب علم ہیں۔ اس سال کے گروپ میں کامرس، آرٹ، بزنس؍ منیجمنٹ، کمپیوٹر ایپلی کیشن، سائنس، میڈیکل، قانون، تعلیم، مہمان نوازی، آرکیٹکٹ، انجینئرنگ ؍ٹکنالوجی اور دیگر گریجویٹ ڈگریوں سمیت سبھی موضوعات کے طالب علم شامل ہیں۔ ریلائنس 1996 سے قابل طالب علموں کی سکالر شپ فراہم کررہا ہے ۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے دسمبر 2022 میں ریلائنس کے بانی چیئرمین شری دھیرو بھائی امبانی کی 90ویں جینتی پر ریلائنس فاونڈیشن کی فاونڈر اور چیئرپرسن شریمتی نیتا امبانی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے10 سالوں کے دوران 50,000 اسکالر شپس فراہم کریں گی۔ اسکالر شپ 2023-24 کیلئے 5000 طالب علموں کے نام کا یہ اعلان، بھارت کے مستقبل کی تعمیر کے تئیں ریلائنس کے عزم مصمم کو اجاگر کرتی ہے