اے ایم یو: وائس چانسلر نے دو کتابوں کا اجراء کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 25-03-2023
 اے ایم یو: وائس چانسلر نے دو کتابوں کا اجراء کیا
اے ایم یو: وائس چانسلر نے دو کتابوں کا اجراء کیا

 

 علی گڑھ، 24 مارچ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ہندی کی نامور مصنفہ اور شاعرہ ڈاکٹر پشپیتا اوستھی کی لکھی ہوئی دو تصانیف کا اپنے دفتر میں خصوصی تقریب میں اجراء کیا، جن میں ''اہنسا -سور، ایکو آف نان وائلنس'' اور ''سیپریٹ ایموشنس'' شامل ہیں۔

                    ڈاکٹر اوستھی، صدر، ہندی یونیورس فاؤنڈیشن، نیدرلینڈ، اور چیئرپرسن، آچاریہ کُل، وردھا نے کئی کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں بیشتر سرینام اور نیدرلینڈز اور وہاں کی ثقافت و ادب پر مبنی ہیں۔
                پروفیسر منصور نے ان کی تحریروں کو سراہا جو بنیادی طور پر ہندوستانی تارکین وطن سے متعلق ہیں جنھیں بندھوا مزدوروں کی شکل میں غیر ملکوں میں لے جایا گیا۔ پروفیسر منصور نے کہا ’اپنی ہندی شاعری اور نثر کے ذریعے ڈاکٹر پشپیتا اوستھی نے ہندوستانی تارکین وطن کی زندگیوں اور امنگوں کی متاثر کن تصویر کشی کی ہے‘۔
                    اس موقع پر صدر شعبہ ہندی، پروفیسر محمد عاشق علی اور ڈی ایس ڈبلیو و سابق صدر شعبہ پروفیسر عبدالعلیم بھی موجود تھے۔