اے ایم یو وائس چانسلر نے ’سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم‘ کے تحت طلباء و طالبات میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 9 Months ago
اے ایم یو وائس چانسلر نے ’سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم‘ کے تحت طلباء و طالبات میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے
اے ایم یو وائس چانسلر نے ’سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم‘ کے تحت طلباء و طالبات میں ٹیبلیٹ تقسیم کیے

 

علی گڑھ، 27 مئی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر آفس کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں 350 ٹیبلیٹ تقسیم کئے۔ یہ تین روزہ پروگرام اتر پردیش کی ’سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم 2023‘ کا حصہ تھا، جس میں طلباء و طالبات کو مجموعی طور سے تقریباً 900 ٹیبلیٹ تقسیم کئے گئے۔

                    پروفیسر گلریز نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ڈجیٹل آلات سے لیس کرکے انھیں بااختیار بنانا ہے۔ سال 2021 سے مذکورہ اسکیم کے تحت مجموعی طور سے 3900 ٹیبلیٹ تقسیم کئے جا چکے ہیں، جس سے مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات کو فائدہ پہنچا ہے۔

                    پہلے دن علی گڑھ کے سٹی مجسٹریٹ مسٹر چندر شیکر اور اے ایم یو کے ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر عبدالعلیم نے بی ٹیک اور یونانی میڈیسن (آخری سال) کے طلباء و طالبات کو ٹیبلیٹ تقسیم کئے۔ دوسرے دن اے ایم یو کے رجسٹرار مسٹر محمد عمران آئی پی ایس نے پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ طلباء و طالبات میں ٹیبلٹ تقسیم کئے گئے۔

                    پروفیسر عبدالعلیم نے اے ایم یو کے طلباء و طالبات کو ڈجیٹل طور سے بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹیبلیٹ تقسیم کے پروگرام میں یونیورسٹی کے اہلکار اور ملازمین بھی موجود رہے۔