اے ایم یو: وی سی نے کیا فارمیسی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2024
اے ایم یو: وی سی نے کیا  فارمیسی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ
اے ایم یو: وی سی نے کیا فارمیسی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے آج علی گڑھ کے قلعہ روڈ پر واقع مجوزہ '' ہِز ہولی نیس ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی'' کے لیے مختص مقام کا دورہ کیا جس کا افتتاح 12 فروری کو تقدس مآب سیدنا مفضل سیف الدین کے تیسرے صاحبزادے اور ان کے نمائندے شہزادہ حسین برہان الدین کریں گے۔

پروفیسر گلریز نے افتتاح کے لیے جاری تیاریوں کا معائنہ کیا، انجینئرز کی ٹیم کو ضروری رہنمائی فراہم کی اور زور دیا کہ وہ مہمان خصوصی کے ذریعے افتتاح کی تیاریاں کا قرار واقعی انتظام کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ افتتاحی تقریب اے ایم یو میں فارمیسی کی تعلیم کو فروغ دینے میں خصوصی اہمیت رکھتی ہے، جو کہ آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے کے لیے تقدس مآب سیدنا مفضل سیف الدین کی مشترکہ کوششوں کی بھی علامت ہے۔ اس موقع پر رجسٹرار جناب محمد عمران (آئی پی ایس)، پراکٹر پروفیسر ایم وسیم علی، او ایس ڈی پروفیسر اسفر علی خان، یونیورسٹی انجینئر پروفیسر ندیم خلیل، پروفیسر فرید مہدی اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران موجود تھے۔