اے ایم یو:م ہونہار میڈیکل/ڈینٹل طلباء کو ٹیبلٹس،ا سمارٹ فون

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-08-2022
اے ایم یو:م ہونہار میڈیکل/ڈینٹل طلباء کو ٹیبلٹس،ا سمارٹ فون
اے ایم یو:م ہونہار میڈیکل/ڈینٹل طلباء کو ٹیبلٹس،ا سمارٹ فون

 


علی گڑھ،:  اترپردیش حکومت کی ڈِجی شکتی اسکیم کے تحت، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے ہونہار ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرن اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو مفت ٹیبلٹ اور اسمارٹ فون دیے گئے جس کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار بنانے کے عمل میں تیزی لانا ہے۔

                    طلباء میں گیجٹس تقسیم کرتے ہوئے، مہمان خصوصی، علی گڑھ کمشنر، شری گورو دیال (آئی اے ایس) نے کہا کہ اکیسویں صدی کے مطالبات کو قبول کرتے ہوئے یوپی حکومت نے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا آسان بنایا ہے اور اس کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے۔

                    انہوں نے کہا کہ ان ٹیبلیٹس اور اسمارٹ فونز کی تقسیم سے طلباء میں سرکاری ترقیاتی سکیموں اور پروگراموں کے نفاذ میں بہت مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ بہت سی دیگر معلومات اور اَپ ڈیٹس بھی ان کے ساتھ وقتاً فوقتاً شیئر کی جائیں گی۔

                    حکومت اترپردیش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن پروفیسر راکیش بھارگو نے کہا کہ ضروری آلات تک رسائی سے میڈیکل اور ڈینٹل کے طلباء کو اپنی پڑھائی میں تناؤ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی کیونکہ وہ ان کی مدد سے بہت سی اہم اور مہنگی درسی کتابیں اور طبی جریدے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان گیجٹس کا استعمال سیکھنے کے عمل کو مزید دلچسپ بناتا ہے اور جب آپ سیکھنے کے لیے بہترین ٹولز استعمال کرتے ہیں تو پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

                    جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد اے صدیقی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا عمل تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں بغیر اسمارٹ گیجٹس کے میڈیکل اور ڈینٹل کے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔

                    نوڈل آفیسر، مائیکرو بایولوجی ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر عادل رضا نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر بننے کے سفر کو کم دباؤ والااور آسان بنانے کے لیے ٹیبلٹ، اسمارٹ فون اور دیگر گیجٹس کی دستیابی اہم ہے۔

                    پروگرام کی نظامت ڈاکٹر حبا سمیع نے کی۔