اے ایم یو:سوامی وویکانند یوتھ امپاورٹمنٹ اسکیم‘ کے تحت 550 طلباء میں ٹیبلیٹ تقسیم

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-05-2023
اے ایم یو:سوامی وویکانند یوتھ امپاورٹمنٹ اسکیم‘ کے تحت 550 طلباء میں ٹیبلیٹ تقسیم
اے ایم یو:سوامی وویکانند یوتھ امپاورٹمنٹ اسکیم‘ کے تحت 550 طلباء میں ٹیبلیٹ تقسیم

 

علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ڈی ایس ڈبلیو دفتر نے 24 اور 25 مئی کو ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں 550 طلباء کو حکومت اتر پردیش کی سوامی وویکانند یوتھ امپاورمنٹ اسکیم 2023 کے تحت ٹیبلیٹ تقسیم کئے گئے۔ اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو ڈجیٹل آلات فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا ہے۔ سال2021 سے مذکورہ اسکیم کے تحت کل 3550 ٹیبلیٹ تقسیم کئے جا چکے ہیں، جس سے مختلف شعبوں کے طلباء کو فائدہ پہنچا ہے۔

تقریب کے پہلے دن علی گڑھ کے سٹی مجسٹریٹ مسٹر چندر شیکر اور اے ایم یو کے ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر عبدالعلیم نے بی ٹیک اور یونانی میڈیسن (سال آخر) کے طلباء میں ٹیبلیٹ تقسیم کئے۔ اسی کڑی میں دوسرے دن اے ایم یو کے رجسٹرار جناب محمد عمران آئی پی ایس نے پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو ٹیبلیٹ تقسیم کئے۔

اے ایم یو رجسٹرار نے حکومت اتر پردیش کی مفت ٹیبلیٹ / اسمارٹ فون اسکیم کو ریاست میں نوجوانوں کو ڈجیٹل طور سے بااختیار بنانے کی سمت ایک قابل ستائش قدم قرار دیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو طلباء اس طرح کے ڈیوائس خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے انہیں مفت ٹیبلیٹ/اسمارٹ فون اسکیم سے بہت فائدہ پہنچے گا۔ ٹیبلیٹ تقسیم کا پروگرام 26 مئی تک جاری رہے گا اور دیگر طلباء بھی اس سے مستفید ہوں گے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے طلباء کو ڈجیٹل طور سے بااختیار بنانے کے تئیں پرعزم ہے، اور یہ اقدام اس کاز کے تئیں ان کے عزم مصمم کا اظہار ہے۔