آے ایم یو:آئی سی ایم آر کے اسٹوڈنٹ شپ پروجیکٹ کے لئے طالبات کا انتخاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2022
آے ایم یو:آئی سی ایم آر کے اسٹوڈنٹ شپ پروجیکٹ کے لئے طالبات کا انتخاب
آے ایم یو:آئی سی ایم آر کے اسٹوڈنٹ شپ پروجیکٹ کے لئے طالبات کا انتخاب

 

 

علی گڑھ/  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج (زیڈ اے ڈی سی) میں بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کے سال دوئم کی طالبات ثمن آفاق اور رمشا احسان کو آئی سی ایم آر کے شارٹ ٹرم اسٹوڈنٹ شپ پروجیکٹ 2022 کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

ثمن آفاق، اورل اینڈ میکزیلو فیشیئل سرجری شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی کی نگرانی میں میڈیکل کے طلبہ میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کی شرح میں این آرٹی کی مفت فراہمی کے کردار سے متعلق پروجیکٹ پر کام کریں گی۔ڈاکٹر تابش الرحمن شریک سپروائزر ہوں گے۔

رمشا احسان، ڈاکٹر محمد کلیم انصاری کی نگرانی میں انالجیسکس اور اینٹی مائیکروبیئل ایجنٹس کے پرسکرپشن پیٹرن کا جائزہ اور شمالی ہند کے اسپتال سے ملنے والے منفی ڈرگ ری ایکشن سے متعلق پروجیکٹ پر کام کریں گی، جس میں ڈاکٹر شارق عالم شریک سپروائزر ہوں گے۔

ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹ انڈر گریجویٹ طلبہ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں