علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ویمنز کالج کے شعبۂ سیاسیات میں گیسٹ فیکلٹی ڈاکٹر زید مصطفی علوی کو چین میں منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "Rethinking International Relations in an Age of Uncertainty" میں بطور مقرر مدعو کیا گیا۔
ڈاکٹر علوی نے “Beyond the Last Utopia: Rising Powers, Artificial Intelligence, and the Crisis of the Global Order” کے عنوان سے لیکچر پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ سرد جنگ کے بعد کے دور میں لبرل “آخری یوٹوپیا” کے خیال کو اب ابھرتی ہوئی طاقتیں—جیسے چین اور بھارت—اور مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی نئی شکل دے رہی ہے۔
انہوں نے الگورتھمک خودمختاری کے تصور، ٹیکنو-نیشنلسٹ بلاکس کے ابھار، اور بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل باہمی انحصار سے پیدا ہونے والی کمزوریوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر علوی نے عالمی سیاست میں جاری گہرے تغیرات کو بیان کرتے ہوئے زور دیا کہ ڈیٹا، اے آئی اور مختلف تہذیبی نقطۂ نظرات کے اس دور میں حکمرانی کے نئے ڈھانچوں پر ازسرِنو غور کرنے کی ضرورت ہے۔